• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:04pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

گوگل اپنا پہلا فولڈ ایبل فون پیش کرنے کو تیار

شائع May 6, 2023
فوٹو: یوٹیوب
فوٹو: یوٹیوب

گوگل نے اپنے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون کا اعلان کرتے ہوئے پہلی ٹیزر ویڈیو جاری کردی ہے۔

گوگل کی جانب سے پکسل فولڈ نامی اسمارٹ فون کی ٹیزر ویڈیو یوٹیوب اور ٹوئٹر پر جاری کی گئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے فون کا بیرونی ڈسپلے دکھائی دے رہا ہے، اس کے کھلنے کا اندازسام سنگ کے گیلکسی زیڈ فولڈ جیسا ہی ہے۔

کمپنی کی جانب سے پکسل فولڈ سمارٹ فون کی آفیشلی طور پر تفصیلات سامنے نہیں آئیں کیونکہ اسے 10 مئی کو 10 مئی کو کیلیفورنیا میں گوگل آئی او کانفرنس2023 میں آفیشل طور پر پیش کیا جائے گا۔

لیکن اِن گیجٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل پکسل فولڈ کی اسکرین 5.8 انچ ہے جبکہ فون کو کھول دیا جائے تو یہ 7.6 انچ کے ساتھ وسیع ٹیبلٹ بن جائے گا جبکہ اسمارٹ فون کا وزن وزن 10 اونس ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق بتایا جارہا ہے کہ اس فون کی تعارفی قیمت تقریباً 17 ہزار ڈالر ہوسکتی ہے جو گوگل کے فلیگ شپ پکسل نامی فون سے کہیں زیادہ ہے۔

فون کے ڈیزائن کی بات کی جائے تو پکسل فولڈ کا ڈیزائن پکسل لائن کی طرح ہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ فون کے اندرونی حصے میں کیمرہ نہیں لگایا گیا، ہوسکتا ہے کہ گوگل پکسل فولڈ اسمارٹ فون میں انڈر ڈسپلے کیمرہ متعارف کروائے، تاہم اس حوالے سے ابھی تفصیلات آنا باقی ہے۔

فولڈ ایبل فون کی دنیا میں سام سنگ سب سے زیادہ آگے دکھائی دیتا ہے جس کے بعد اوپو، لینووو، موٹورولا اور ہواوے شامل ہیں۔

گوگل کا فولڈ ایبل فون گزشتہ سال متعارف ہونا تھا لیکن اس منصوبے کو روک دیا گیا تھا، اس کی وجہ یہ تھی کہ گوگل نے اینڈرائیڈ ڈویلپرز کو اپنی ایپس کو فولڈ ایبل ڈیوائسز اور بڑی اسکرین پر کام کرنے پر توجہ دی تھی۔

اطلاعات کے مطابق گوگل جنوبی کوریائی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے تاکہ فولڈ ایبل موبائل کے لیے بہترین اینڈرائیڈ ورژن بنایا جا سکے۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024