• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

سینئر اداکار توقیر ناصر پنجاب فلم سنسر بورڈ کے چئیرمین مقرر

شائع May 5, 2023
— فوٹو: ٹوئٹر
— فوٹو: ٹوئٹر

نامور اداکار توقیر ناصر کو پنجاب فلم سنسر بورڈ کا چیئرمین بنا دیا گیا جبکہ میزبان و پروڈیوسر واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے وائس چیئرمین ہوں گے۔

سیکریٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب علی نواز نے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب فلم سنسر بورڈ کے عہدیداروں کی میعاد دو سال ہوگی، پنجاب فلم سنسر بورڈ میں 7 ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔

اراکین میں ڈاکٹر یونس بٹ، میاں امجد فرزند،کنول نعمان، مقصود احمد بٹ، جگن کاظم، خالدہ یوسف اور انجم رشید شامل ہیں۔

نامور اداکار و ہدایت کار واسع چوہدری اس سے قبل اسی عہدے پر مقرر ہوئے تھے، تاہم وہ رواں برس اس عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔

سینئر اداکار توقیر ناصر نے اپنے کریئر کا آغاز 1978 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے کیا تھا، وہ گزشتہ 40 سالوں سے اداکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

انہیں 14 اگست 2022 کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ستارہ امتیاز سے نوازا تھا۔

توقیر ناصر اس سے قبل پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اسلام آباد چیپٹر اور پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ ’میں فلم انڈسٹری کے مسائل سے بخوبی واقف ہوں کیونکہ میں اس شعبے سے وابستہ رہا ہوں۔‘

توقیر ناصر نے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا جن میں سونا چاندی، لنڈا بازار ، ایک حقیقت ایک افسانہ اور دیگر شامل ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024