• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

امبر ہرڈ نے ہولی ووڈ کو خیرباد کہہ دیا، اسپین منتقل

شائع May 5, 2023
— فوٹو: وارئٹی
— فوٹو: وارئٹی

امریکی اداکارہ امبر ہرڈ نے عارضی طور پر ہولی ووڈ سے دوری اختیار کرلی، اداکارہ اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئی ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے اپنے سابق شوہر اور ہولی ووڈ کے مشہور اداکار جونی ڈیپ کے ساتھ طویل عرصے سے کشیدہ تعلقات تھے جس کے بعد انہوں نے 2016 میں اپنے سابق شوہر پر گھریلو تشدد کے الزامات لگائے تھے۔

تاہم جب یہ معاملہ عدالت پہنچا تو کیس کا فیصلہ جونی ڈیپ کے حق میں آیا۔

اس کیس کے فیصلے کے تقریباً ایک سال بعد ’ڈیلی میل‘ کی رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ امبر ہرڈ نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی ہے، اب وہ اپنی 2 سالہ بیٹی کے ساتھ اسپین منتقل ہوگئی ہیں جہاں وہ اپنی زندگی کی نئی شروعات کریں گی۔

ڈیلی میل کی صحافی نے بتایا کہ ’مجھے نہیں لگتا کہ امبر ہرڈ ہولی ووڈ میں دوبارہ کام کرنے میں جلد بازی کریں گی لیکن شاید وہ صحیح وقت آنے پر یا بہتر پروجیکٹ کی آفر ہونے پر واپس آسکتی ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’وہ اسپین میں خوش ہیں اور تمام شور و غل سے دور اپنی بیٹی کی پرورش کر رہی ہیں‘۔

امبر ہرڈ نے میگا بجٹ فلم ’ایکوامین اور دی لوسٹ کنگڈم 2021‘ کے بعد سے کسی فلم میں کام نہیں کیا، ایکوامین ایمبر ہرڈ کے کیریئر کی سب سے کامیاب فلم تھی۔

فوٹو: انسائڈر
فوٹو: انسائڈر

ہولی ووڈ کا وہ مقدمہ جس پر دنیا بھر کی نگاہیں جمی رہیں

ہولی ووڈ کی جانی مانی شخصیات امبر ہرڈ اور جونی ڈیپ نے 2015 میں دونوں کی شادی کی تھی۔

تاہم شادی کے 15 ماہ بعد دونوں نے علیحدگی کا اعلان کر دیا، امبر ہرڈ لاس اینجلس کی ایک عدالت میں گال پر چوٹ کے ساتھ پیش ہوئیں اور انہوں نے طلاق کی درخواست کے ساتھ عدالت سے استدعا کی کہ جونی ڈیپ کو ان سے دور رہنے کا حکم دیا جائے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے سابقہ شوہر نے ان پر پُرتشدد حملہ کیا اور ایک موبائل فون بہت زور سے ان کی جانب پھینکا، انہوں نے عدالت میں یہ بھی الزام لگایا کہ جونی ڈیپ نے ان پر لفظی، جذباتی اور جسمانی تشدد کیا۔

فوٹو: وارئٹی
فوٹو: وارئٹی

امبر کی جانب سے الزام لگانے کے بعد ہولی ووڈ کا ایک ہائی پروفائل کیس عالمی سطح پر سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔

اس کے بعد جونی ڈیپ نے اپنی سابق اہلیہ امبر ہرڈ پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے 5 کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کردیا تھا۔

تاہم عدالت میں کیس کی طویل کارروائی کے بعد جون 2022 میں فیصلہ ہوا کہ امبر ہرڈ کے بیانات ’جھوٹے‘ تھے اور انہوں نے ’بددیانتی‘ سے کام لیا تھا۔

امبر ہرڈ کو ہرجانے کے طور پر ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر (12 ملین پاؤنڈ) ادا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

تاہم دسمبر 2022 میں دونوں کے درمیان ہتک عزت کے جرمانے پر تصفیہ ہوگیا تھا اور اداکارہ نے عدالتی احکامات کے برعکس ڈیڑھ کروڑ ڈالر کے بجائے 10 لاکھ ڈالر سابق شوہر کو ادا کیے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024