• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

بھارت: فوجی ہیلی کاپٹر کی مقبوضہ کشمیر میں ہنگامی لینڈنگ، دو پائلٹ اور ٹیکنیشن زخمی

شائع May 4, 2023
فوجی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے دو پائلٹ زخمی ہوگئے:فوٹو: اے این آئی ٹوئٹر
فوجی طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے دو پائلٹ زخمی ہوگئے:فوٹو: اے این آئی ٹوئٹر

بھارت کے فوجی ہیلی کاپٹر کی مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں ’ہنگامی لینڈنگ‘ کی وجہ سے دو پائلٹ اور ایک ٹیکنیشن زخمی ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی ’اے این آئی‘ کے مطابق بھارتی فوج کے ہیلی کاپٹر نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے کشتوار میں ہنگامی لینڈنگ کی جس کی وجہ سے دو پائلٹ سمیت ایک ٹیکنیشن زخمی ہوگئے جن کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں کمانڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ناہموار گراؤنڈ ، زیر زمین اور غیر تیار شدہ لینڈنگ ایریا کی وجہ سے ہیلی کاپٹر کو بظاہر انتہائی مشکل سے لینڈنگ کرنی پڑی جس پر تفتیش کا آغاز کیا گیا ہے اور مزید تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

بھارتی فوج کی طرف سے جارہ کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی ایوی ایشن کے آپریشنل مشن اے ایل ایچ دھرو ہیلی کاپٹر نے صبح 11 بجکر 15 منٹ پر کشتوارکے علاقے میں دریائے مروا کے کنارے پر احتیاطی لینڈنگ کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے بتایا کہ پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ٹیکنیکل خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے ہنگامی لینڈنگ کی۔

اطلاع ملنے کے بعد فوری طور ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا اور آرمی کی ریسکیو ٹیمیں بھی جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل رواں برس جنوری میں بھارتی ایئر فورس کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک ہوگیا تھا، تاہم طیارے میں تین پائلٹ سوار تھے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت مسلح افواج کے فرسودہ نظام میں بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔

بھارت کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ چین کی طرف سے وسیع ہمالیہ سرحد کے ساتھ بڑھتی ہوئی جارحیت پر تشویش کا شکار ہے جس نے 2019 میں دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہونے والے بدترین تصادم کے بعد طویل سفارتی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔

گزشتہ برس بھارت نے مقامی دفاعی صنعت کی تعمیر اور روس پر انحصار کم کرنے کے پیش نظر مقامی طور پر بنائے گئے اپنے پہلے طیارہ بردار بحری جہاز کی رونمائی کی تھی۔

بھارت کے وسیع دفاعی پے رول کو کم کرنے کے لیے فوجی بھرتیوں میں اصلاحات کی کوشش گزشتہ برس خواہشمندوں کے ردعمل کے بعد رک گئی جنہوں نے حکومتی فیصلے کے خلاف ٹرین کی بوگیوں کو جلایا دیا تھا اور شدید احتجاج میں پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024