• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

’وہ میرے پہلے استاد اور دوست ہیں‘، اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کرگئے

شائع May 4, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کی سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کرگئے، اداکارہ نے افسوسناک خبر انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے شئیر کی۔

نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم اللہ کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔

اس سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں اداکارہ نے مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی۔

انہوں نے اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، شاعر، فلسفی، حسِ مزاح سے بھرپور شخصیت، نرم مزاج، ٹھنڈی طبیعت کے مالک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس وقت ہسپتال میں ہیں’۔

انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ فرشتہ صفت انسان ہیں، میرے والد جیسا منفرد اور پیارا شخص نہ کبھی کوئی تھا اور نہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024