• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

یاسر حسین اور عائشہ عمر کی نئی کرائم تھرلر فلم ’ٹکسالی‘ ریلیز کیلئے تیار

شائع May 4, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستانی کرائم تھرلر فلم ’ٹکسالی‘ کی شوٹنگ مکمل کرلی گئی، ابو علیحہ کی تحریر اور ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی۔

فلم کی کاسٹ میں اداکارہ عائشہ عمر، مہر بانو، یاسر حسین، نیئر اعجاز، عفت عمر، افتخار ٹھاکر، بابر علی، عمر عالم اور شہریار چیمہ شامل ہیں۔

اداکارہ مہر بانو نے ڈان امیجز کو بتایا کہ وہ لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان لڑکی کا کردار ادا کررہی ہیں، ہدایت کار ابو علیحہ نے خود مجھے اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی تھی، فلم میں میرے کام کا تجربہ شاندار رہا۔

فلم کے ریلیز ہونے کی تاریخ ابھی سامنے نہیں آئی تاہم مہر بانو کا کہنا تھا کہ یہ فلم جلد ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم کے پروڈیوسر وقاص حسن رضوی نے انسٹاگرام پر فلم کی کاسٹ کے ساتھ تصویر بھی شئیر کی۔

اداکارہ عائشہ عمر نے بھی اپنے کردار کی پہلی جھلک شئیر کی۔

فلم کے ڈائریکٹر نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ’یہ ایک سسپنس کرائم تھرلر فلم ہے لیکن اس میں پرانے لاہور کی روایات اور مزاح کو بھی دکھایا گیا ہے‘۔

جہاں تک اداکاروں کی پرفارمنس کا تعلق ہے تو میں یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہر اداکار نے اس فلم میں اپنے کرئیر کی بہترین کارکردگی دکھائی ہے، مہر بانو اور یاسر حسین اور عائشہ عمر اور نیئر اعجاز نے اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دی ہے۔’

ابو علیحہ نے کہا کہ ’ہر ایک نے اپنے کیریئر کی بہترین پرفارمنس دی ہے جس کی وجہ سے فلم کا ہر کردار بہت متاثر کن ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024