• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

’پسوڑی‘ کے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کا ’لیفٹ رائٹ‘ مقبول

شائع May 1, 2023
گانے کو شائقین نے سراہا—اسکرین شاٹ
گانے کو شائقین نے سراہا—اسکرین شاٹ

گزشتہ برس کوک اسٹوڈیو 14 کے مقبول ترین گانے ’پسوڑی‘ میں ایک ساتھ سروں کا جادو جگانے کے بعد شائے گل اور علی سیٹھی نے عبداللہ صدیقی اور مانو کے ہمراہ نیا گانا ’لیفٹ رائٹ‘ ریلیز کردیا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ علی سیٹھی اور شائے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کے پروڈیوسرز میں عبداللہ صدیقی بھی شامل تھے اور اس بار بھی وہ ان کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

’لیفٹ رائٹ‘ گانے کی شاعری کو علی سیٹھی، شائے گل، عبداللہ صدیقی اور مانو نے لکھا ہے جب کہ اس کی موسیقی بھی چاروں گلوکاروں نے مل کر ترتیب دی ہے۔

ان کے گانے کی ہدایات فہد حسین نے دی ہیں، جنہوں نے گلوکاروں کے اسٹائل کو بھی سنوارا۔

’لیفٹ رائٹ‘ کی شاعری پنجابی، اردو اور انگریزی کی میلاپ ہے اور چاروں فنکاروں نے گانے کو انتہائی منفرد اور دھیمے انداز میں پیش کیا ہے۔

طویل عرصے بعد علی سیٹھی اور شائے گل کو ایک ساتھ دوبارہ پرفارمنس کرتے دیکھ کر کئی شائقین نے خوشی کا اظہار کیا اور انہوں نے ’لیفٹ رائٹ‘ کی تعریفیں کیں۔

گانے کو علی سیٹھی کے یوٹیوب اکاوؐںٹ سمیت دیگر چینلز پر بھی ریلیز کیا گیا ہے جب کہ مذکورہ گانا میوزک اسٹریمنگ ویب سائٹ ’اسپاٹی فائے‘ پر بھی دستیاب ہے۔

گانو کو 29 اپریل کو ریلیز کیا گئیا، جسے ابتدائی 24 گھنٹوں میں لاکھوں بار دیکھا گیا اور گانا ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر بھی مقبول ہوگیا۔

صارفین نے گانے کی تعریفیں کرتے ہوئے علی سیٹھی اور شائے گل کی آواز کا سحر انگیز قرار دیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024