• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

ایشیائی ترقیاتی بینک کا ملیر ایکسپریس وے کیلئے فنڈز نہ فراہم کرنے کا فیصلہ

شائع April 29, 2023
اے ڈی بی نے کہا کہ منصوبوں کا انتخاب حکومت کی ترجیحات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے—تصویر: وائٹ اسٹار
اے ڈی بی نے کہا کہ منصوبوں کا انتخاب حکومت کی ترجیحات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے—تصویر: وائٹ اسٹار

ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے منصوبے کو بینک کے وسائل کے ذریعے فنڈنگ کے لیے ترجیحی منصوبوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منصوبے سے متاثرہ لوگوں کے گروپ ’انڈیجینس لیگل رائٹس الائنس‘ کو لکھے گئے خط میں ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ یہ منصوبہ اے ڈی بی کے احتساب کے طریقہ کار کے تحت غور کے قابل نہیں۔

حفیظ بلوچ نے ٹوئٹر پر اے ڈی بی کے خط کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’ملیر کے مقامی لوگوں کے اعتراض پر ایشیائی ترقیاتی بینک نے ملیر ایکسپریس وے کو ماحولیاتی بنیادوں پر مسترد کر دیا‘۔

تاہم سندھ حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے قانون کے مشیر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈان کو بتایا کہ ملیر ایکسپریس وے ایک پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) منصوبہ ہے اور اس کی مالی اعانت اے ڈی بی نے نہیں کی۔

خیال رہے کہ انڈیجینس لیگل رائٹس الائنس نے متاثرہ لوگوں کی جانب سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے پاس ایکسپریس وے کے منفی ماحولیاتی اثرات کے بارے میں شکایت درج کرائی تھی۔

خط میں بینک نے کہا کہ اسپیشل پروجیکٹ فیسیلیٹرز کے دفتر کی ٹیم اے ڈی بی کی پروجیکٹ ٹیم کے ذریعے شکایت میں اٹھائے گئے مسائل کی باریکی سے نگرانی کر رہی ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ملیر ایکسپریس وے صوبے میں پیپلز پارٹی کے پروگرامز میں اے ڈی بی کی مالی اعانت سے چلنے والے منصوبوں میں سے ایک تھا، تاہم اس منصوبے کے لیے بینک کی فنڈنگ کے لیے آج تک کوئی وعدہ نہیں کیا گیا تھا۔

خط میں مزید کہا گیا کہ منصوبوں کا انتخاب حکومت کی ترجیحات کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے تاکہ اس خطے میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی ترقی کو متحرک کرنے کے لیے وسیع امکانات پیدا کیے جا سکیں۔

خط میں کہا گیا کہ سندھ میں اے ڈی بی کے رابطوں کے پورٹ فولیو پر بات چیت کے لیے ایک میٹنگ مارچ 2023 کے اوائل میں ہوئی تھی اور اس میں وسیع پیمانے پر بات چیت ہوئی تھی اور موسمیاتی تبدیلی کے خطرات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان پیش رفت کے ساتھ ’ملیر ایکسپریس وے منصوبے کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسائل کے ذریعے فنڈنگ کے لیے ترجیحی فہرستوں سے ہٹا دیا گیا ہے‘۔

ملیر کے دو رہائشیوں اور کسانوں محمد اسلم اور عظیم دہقان نے کے ذریعے اس منصوبے کے خلاف اپنی وکیل عبیرہ اشفاق کے ذریعے بینک کے سامنے شکایت درج کرائی تھی۔

انہوں نے الزام لگایا تھا کہ صوبائی حکومت نے غلط ماحولیاتی اثرات کی غلط تشخیص کی ہے اور ملیر ایکسپریس وے سے بہت زیادہ ماحولیاتی، ماحولیاتی اور معاشی نقصان ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے زرعی پیداوار میں کمی آئے گی اور کراچی کے مضافات میں ملیر ندی کے ساتھ ایک ضروری گرین بیلٹ کو بھی نقصان پہنچے گا جس نے شہر کو موسمیاتی تبدیلیوں کے منفی اثرات خصوصاً ہیٹ ویوز اور سیلاب سے محفوظ رکھا۔

صوبائی حکومت نے کہا کہ 27 ارب روپے کا منصوبہ ایک نیا جنوبی راستہ فراہم کرے گا اور بندرگاہ، کورنگی انڈسٹریل ایریا، لانڈھی انڈسٹریل ایریا کے ہزاروں مسافروں اور بھاری کمرشل ٹریفک کو سہولت فراہم کرے گا اور سپر ہائی وے پر ڈی ایچ اے سٹی اور بحریہ ٹاؤن سے رابطہ قائم کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024