• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بھارتی اداکارہ کا جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتے رہنے کا دعویٰ

شائع April 27, 2023
فوٹو: انسٹا گرام
فوٹو: انسٹا گرام

منشیات اسمگل کرنے کے کیس میں رواں ماہ اپریل کے آغاز میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست شارجہ میں گرفتار ہونے والی بھارتی اداکارہ کرشن پریرا نے رہائی کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں۔

’انڈین ایکسپریس‘ کے مطابق کرشن پریرا کو یکم اپریل کو شارجہ ایئرپورٹ پر گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے پاس موجود ایک یادگاری تحفے سے منشیات برآمد ہوئی تھی، جس کے بعد انہیں جیل منتقل کیا گیا تھا۔

بعد ازاں پولیس کو تفتیش میں معلوم ہوا کہ اداکارہ کو دھوکے سے شارجہ بلایا گیا اور انہیں ایک سازش کے تحت یادگار تحفہ دیا گیا، جس میں منشیات رکھ دی گئی اور پھر اداکارہ کو تحفہ دینے والے افراد نے ہی پولیس کو اطلاع دی۔

رپورٹ کے مطابق اداکارہ کو اینتھونی پال نامی بھارتی نژاد شخص نے ایک عالمی ویب سیریز میں اداکاری کے آڈیشن کے لیے دھوکے سے بلایا اور اداکارہ کو ایئرپورٹ پر ایک تحفہ دیا گیا، جس میں منشیات تھی اور بعد ازاں اسی شخص نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس کی تفتیش سے معلوم ہوا کہ اداکارہ کو بدلہ لینے کے لیے منشیات کیس میں پھنسایا گیا، تاہم اداکارہ اب اداکارہ کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اداکارہ نے رہائی کے بعد حیران کن انکشافات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں۔

کرشن پریرا کا کہنا تھا کہ انہیں نہانے کے لیے کوئی صابن یا شیمپو نہیں دیا جاتا تھا بلکہ وہ سرف پاؤڈر سے بال دھوتی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں 26 دن تک جیل میں قلم اور کاغذ نہیں دیا گیا اور وہ انہیں حاصل کرنے کی جستجو کرتی رہیں مگر ناکام رہیں۔

کرشن پریرا کے مطابق وہ جیل میں موبائل پر بھارتی فلمیں دیکھتی رہتی تھیں اور فلموں کی کہانیوں کا اپنی اصل زندگی سے موازنہ کرتی تھیں جو کہ انتہائی حقیقی معلوم ہوتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل میں بھارتی فلمیں اور مواد دیکھنے کے بعد انہیں بھارتی ہونے پر فخر بھی ہوا اور انہیں یقین ہوچلا تھا کہ ایک دن سچ کی جیت ہوگی اور اب وہ آزاد ہوچکی ہیں، جس سے سچ کی جیت ہوئی۔

اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ وہ جیل میں ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بنا کر پیتی تھیں، تاہم انہوں نے مزید واضح نہیں کیا کہ وہ کافی بنانے کا دوسرا سامان کہاں سے لاتی تھیں؟

اداکارہ کی جانب سے ٹوائلٹ کے پانی سے کافی بناکر پیتے رہنے کے دعوے پر کئی لوگ حیران بھی دکھائی دیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024