• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

چین پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات میں وسعت کا خواہاں

شائع April 27, 2023
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر دیا گیا—فوٹو: آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو گارڈ آف آنر دیا گیا—فوٹو: آئی ایس پی آر

چین کے وائس چیئرمین آف سینٹرل ملٹری کمیشن نے کہا ہے کہ چین چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی تعلقات مزید گہرے اور وسیع ہوں اور علاقائی امن و استحکام کی مشترکہ طور پر حفاظت کریں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز نے چین کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ ژینگ یوشیا نے ان خیالات کا اظہار چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کے دوران کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے چار روزہ دورے کے پہلے دن پرتپاک استقبال کیا گیا اور پیپلزلبریشن آرمی کے ہیڈکوارٹرز (پی ایل اے) میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف نے چاق و چوبند دستے کا جائزہ لیا اور اس کے بعد پی ایل اے کے کمانڈر کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ان کے چینی ہم منصب نے باہمی سیکیورٹی مفادات اور عسکری تعاون سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں کمانڈروں نے باہمی سیکیورٹی کے دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ ساتھ خطے میں امن اور استحکام برقرار رکھنے اور فوج سے فوج کے درمیان تعاون بڑھانے کا بھی اعادہ کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ جنرل عاصم منیر نے پی ایل اے کے فوجی جوانوں کی آپریشنل صلاحیتوں کے مظاہرے کا جائزہ لیا اور پی ایل اے کے جوانوں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیت کے اظہار پر داد دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف اپنے دورے کے موقع پر چین کی فوجی سے متوقع طور پر ملاقاتیں کریں گے تاکہ دونوں فوجوںکے درمیان طویل تعلقات مزید وسیع کیے جائیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024