• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

میٹھی عید کی میٹھی غذائیں

شائع April 22, 2023
فوٹو: آں لائن
فوٹو: آں لائن

میٹھی عید کے میٹھے میٹھے مزے ابھی جاری ہیں اور دسترخوان جہاں چٹ پٹے کھانوں سے سجے ہوئے ہیں وہیں ہم آپ کو اس عید پر میٹھی ڈشیں بنانے کی ترکیب بتاتے ہیں جس سے عید کا مزہ دوبالا ہوجائے گا۔

شیر خرما

ماہ رمضان کے بعد عیدالفطر کا آغاز میٹھے پکوانوں سے ہوتا ہے جن میں شیر خرما ہر دلعزیز ہے۔

شیر خرمے کو تمام میٹھے کھانوں پر فوقیت حاصل ہے، کیوں کہ اس میں ایک ساتھ دودھ، سویوں اور خشک میوہ جات شامل ہوتے ہیں۔

اجزاء

چھوارے 200 گرام (گٹھلیاں نکال کر چھوٹے ٹکڑیں کردیں)

ثابت کھوپرا 150 گرام (چھوٹے ٹکڑیں کرلیں)

کشمش 50 گرام

پستہ 50 گرام (چاہیں تو ٹکڑے کرلیں)

بادام 50 گرام (چاہیں تو ٹکڑے کرلیں)

دیگر ڈرائی فروٹ ڈالنا چاہیں بھی آپ کی مرضی

چھوٹی الائچی 8 عدد

دودھ ایک کلو

سویاں 250 گرام

چینی حسب ذائقہ

کوکنگ آئل/ گھی 150 سے 200 گرام

ترکیب

پانی میں سویاں ابال کر ایک طرف رکھ دیں اور ابلی ہوئی سویوں پر تھوڑا سا آئل ڈال دیں۔

تمام میوہ جات کو ایک برتن میں کوکنگ آئل/ گھی کے ساتھ بھون لیں۔

جب میوہ نرم ہوجائے تو اس میں سویاں ڈال کر تھوڑی سی چینی کے ساتھ ہلکا سا بھون لیں۔

پھر دودھ ڈال کر تھوڑی سی چینی ملا کر اس وقت تک پکائیں، جب تک دودھ اورسویاں مل نہ جائیں۔

جب دودھ تھوڑی مقدار میں رہ جائے تو شیر خرما باؤل میں ڈال کر پیش کریں۔

اسپیشل ربڑی کھیر:

اجزاء:

چاول 2 مُٹھی (پسے ہوئے)

دودھ 2 کلو

چینی ایک کپ

الائچی پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ

کیوڑہ ایسنس 2 سے 3 قطرے

تازہ ربڑی ایک پاؤ (لچھے دار)

بادام اور پستہ حسبِ ضرورت۔

ترکیب:

دودھ کو اتنا پکائیں کہ اُس کی رنگت ہلکی گلابی ہوجائے۔ پھر دودھ میں چاول ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ چاول اچھی طرح گَل جائیں۔ پھر اس میں چینی شامل کریں اور کچھ دیر پکائیں۔

اب الائچی پاؤڈر اور خشک میوے ڈال کر ان چیزوں کو 10 منٹ تک پکائیں۔

کھیر درمیانی گاڑھی ہونے لگے تو چولہے سے اْتار لیں۔ ربڑی اور کیوڑہ ایسنس ڈال کر ہلکا مکس کرلیں اور پھر ٹھنڈا کرنے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

لیجیے انتہائی آسان میٹھی ڈش اسپیشل ربڑی کھیر تیار ہے۔

عید کی دوسری ڈش کرسپی شاہی ٹکڑے ہیں جنہیں بنانا بھی بہت ہی آسان ہے اور یہ جھٹ پٹ تیار ہوسکتے ہیں۔

کرسپی شاہی ٹکڑے:

اجزاء:

ڈبل روٹی کے سلائس 8 عدد

کنڈینسڈ ملک ایک پیکٹ

چھوٹی الائچی 4 عدد، بادام حسب ضرورت باریک کٹے ہوئے

گھی حسب ضرورت

کارن فلور ایک کھانے کا چمچہ

چینی آدھا کھانے کا چمچہ

ترکیب:

پہلے ایک کڑاہی میں حسبِ ضرورت گھی گرم کرکے اس میں ڈبل روٹی کے سلائس ڈیپ فرائی کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر نکال کر اخبار پر پھیلادیں تاکہ چکنائی جذب ہوجائے۔

فرائنگ پین کو ہلکی آنچ پر گرم کریں اور اب کنڈینسڈ ملک میں کارن فلور، چھوٹی الائچی اور چینی ملاکر فرائنگ پین میں ہلکا سا پکائیں جب وہ گاڑھا ہوجائے تو اسے اْتار کر تلے ہوئے سلائسز کے اوپر لگاکر درمیان سے 2 ٹکڑے کرلیں یا گول کٹر سے کاٹ لیں۔

پھر اوپر سے باریک کٹے بادام چھڑک کر ڈش میں نکال لیں۔

لیجیے آپ کی میٹھی عید کی 2 اسپیشل میٹھی ڈشیں تیار ہیں اب اسے اپنے دسترخوان کی زینت بنا کر عید کا مزہ دوبالا کریں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024