• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

جگر کی عام ترین بیماری سے بچانے میں مددگار غذا

شائع April 21, 2023
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

جگر میں چربی چڑھنے کا عارضہ دنیا بھر میں جگر کے امراض میں سب سے عام دائمی مرض ہے جو اکثر اوقات جان لیوا ثابت ہوتا ہے۔

تاہم زیادہ پروٹین اور کم کیلوریز والی غذا کا استعمال جگر پر چڑھنے والی اس نقصان دہ چربی کو گھلانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

یہ بات ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

جگر پر چربی چڑھنے کے عارضے کو اکثر موٹاپے، ذیابیطس ٹائپ 2، ہائی بلڈ پریشر اور لپڈ عوارض سے جوڑا جاتا ہے اور اگر اس کا علاج نہ ہو تو جگر پر خراشوں سے موت کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اس مرض کی متعدد وجوہات ہوسکتی ہیں جن میں مضر صحت طرز زندگی یعنی زیادہ چربی اور زیادہ چینی والی غذاؤں کا استعمال، ورزش سے گریز اور دیگر، جو پہلے ہی طبی تحقیقی رپورٹس میں ثابت ہوچکے ہیں۔

تحقیق

طبی جریدے جرنل لیور انٹرنیشنل میں شائع تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ زیادہ پروٹین والی غذا جگر کی چربی کی مقدار پر کس طرح کا مثبت اثر مرتب کرتی ہے۔

جرمن انسٹیٹوٹ آف ہیومین نیوٹریشن پوٹس ڈیم ریبریوکی کے محققین کا کہنا تھا کہ نئے نتائج سے ہمیں پروٹین والی غذاؤں کے اثرات کے بارے میں زیادہ گہرائی سے علم ہوتا ہے۔

تحقیق کے دوران موٹاپے کے شکار 19 افراد کو شامل کیا گیا جن کو 3 ہفتوں تک زیادہ یا کم پروٹین والی غذاؤں کا استعمال کرایا گیا جبکہ جگر کے نمونے سرجری کے ذریعے حاصل کیے گئے۔

ان نمونوں کا تجزیہ کرنے سے ثابت ہوا کہ کم کیلوریز اور پروٹین سے بھرپور غذائیں جگر پر چربی کو کم پروٹین والی غذاؤں کے مقابلے میں زیادہ موثر طریقے سے گھلاتی ہیں۔

محققین نے دریافت کیا کہ زیادہ پروٹین کے استعمال کے نتیجے میں جگر کی 40 فیصد چربی گھل گئی جبکہ کم پروٹین والے گروپ میں کوئی فرق دیکھنے میں نہیں آیا۔

تاہم دونوں گروپس کے افراد کے جسمانی وزن میں 5 کلوگرام کمی دیکھنے میں آئی۔

محققین کا کہنا تھا کہ نتائج کی تصدیق کے لیے مزید بڑھے پیمانے پر تحقیق جاری رکھنی ہوگی، تاکہ کم چربی اور زیادہ پروٹین والی غذا کے استعمال کا مشورہ دیا جاسکے جو جگر پر چربی کے عارضے کی روک تھام کے لیے بھی موثر ثابت ہوگا۔

پروٹین سے بھرپور غذائیں

پروٹین سے بھرپور غذائیں جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ہوتی ہیں اور اسی وجہ سے حالیہ برسوں میں ان کی مقبولیت بھی بڑھی ہے۔

پروٹین مالیکیولز کا ایک پیچیدہ گروپ ہے جو جسم کے لیے ہر طرح کے کام کرتا ہے، یہ بالوں، ناخنوں، ہڈیوں اور مسلز کو بناتا ہے۔

پروٹین سے ٹشوز اور اعضا کو ان کی ساخت ملتی ہے اور یہ جز ان کے افعال میں بھی مدد دیتا ہے۔

پروٹین مختلف اقسام کی ہوتی ہے، تو صحت بخش اور کم چکنائی والے ذرائع کو ترجیح دیں، انڈے، پھلوں اور سبزیوں کے ذریعے آپ پروٹین کے ساتھ متعدد وٹامنز، منرلز اور فائبر حاصل کرسکتے ہیں، جبکہ اعتدال میں رہ کر سرخ گوشت اور چکن کھانے سے بھی پروٹین کا حصول آسان ہوتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024