• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

نامور بلوچی شاعر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

شائع April 21, 2023
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
— فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

صوبہ بلوچستان کے ضلع پنجگور میں بلوچی زبان کے نامور شاعر اور ادیب یعقوب امل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملزمان نے پنجگور کے علاقے گورمکان میں مقتول کے گھر کے باہر حملہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان گھر کے اندر گھسنے کی کوشش کررہے تھے اور جب یعقوب امل گھر سے باہر آئے تو ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد نامور شاعر کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ یعقوب امل متعدد موضوعات پر کتابیں بھی لکھ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024