• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

عید کے تینوں دن انٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز ہونے کیلئے یہ ٹیلی فلمیں دیکھیں

فوٹو: کٹاکٹ انسٹاگرام
فوٹو: کٹاکٹ انسٹاگرام

اس عید 5 فلمیں ریلیز کی گئی ہیں تاہم اگر آپ کسی وجہ سے سینما گھر کا رخ نہیں کرسکے تو پریشان نہ ہوں، انٹرٹینمنٹ سے لطف اندوز ہونے کے لیے ٹیلی فلمیں پیش کی گئی ہیں۔

عید الفطر کے تینوں دن ملک کے بڑے ٹی وی چینلز پر یومیہ تقریباً ایک ٹیلی فلم ضرور نشر کی جائے گی، تاہم بعض ٹی وی چینلز پر یومیہ تین تین ٹیلی فلمیں بھی دکھائی جائیں گی۔

پاکستان میں ٹیلی فلموں کی مقبولیت بے حد زیادہ ہے اور انہیں عام طور پر خواتین زیادہ پسند کرتی ہیں، چوں کہ انہیں عید کے دنوں میں گھروں میں رہتے ہوئے تفریح کی ضرورت پڑتی ہے۔

ممی نہیں مانیں گی

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شادی کے لیے والدین کی رضامندی سب سے مشکل مرحلہ ہوتا ہے، اسی حوالے سے اے آر وائے ڈیجیٹل پر ٹیلی فلم ’ممی نہیں مانیں گی‘ جاری ہوگی جس میں شہزاد شیخ، حبا بخاری، شگفتہ اعجاز اور فضیلہ قاضی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

اینڈرائیڈ ابا

یہ ٹیلی فلم بھی اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہوگا جس میں شہروز سبزواری، عدیل امجد، محمد احمد سید، صدف کنول اور گل رانا اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

ٹیلی فلم میں ڈرامے کے ساتھ ساتھ کامیڈی بھی شامل ہے۔

نیلوفر سونامی

کامیڈی سے بھرپور ٹیلی فلم نیوفر سونامی میں اشنا شاہ، شہزاد شیخ اور صبا حمید نے مرکزی کردار میں شامل ہیں ۔

یہ ٹیلی فلم ہم ٹی وی پر نشر ہوگا

تھوڑا جھوٹا تھوڑا پیار

ہم ٹی وی کا ایک اور ٹیلی فلم ’تھوڑا جھوٹا تھوڑا پیار‘ میں اضفر رحمٰن اور نیلم منیر کے علاوہ شگفتہ اعجاز اور صبا فیصل بھی اداکاری کرتے دکھائی دیں گے۔

آئی لو یو زارا

اے آر وائے ڈیجیٹل میں نشر ہونے والی اس ٹیلی فلم میں عمران عباس اور ثنا جاوید مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جہاں ثنا جاوید نیشنل کرکٹ ٹیم میں شامل ہونے کے خواب دیکھتی ہے لیکن ان کے والدین شادی کروانا چاہتے ہیں جبکہ عمران عباس ایک شیف ہیں جو ثنا جاوید کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

ٹی وی اسکرین پر نشر ہونے والی فلمیں

یہی نہیں بلکہ اس عید گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلموں کو بھی ٹی وی اسکرین کی زینت بنایا جائے گا جن میں فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان کی فلم قائد اعظم زندہ باد ہم ٹی وی پر دوپہر 3 بجے نشر ہوگی

فلم پرے ہٹ لو اے آر وائے ڈیجیٹل میں عید کے تیسرے دن دوپہر ایک بجے نشر کی جائے گی، اس فلم میں اداکار شہریار منور، مایا علی اور زارا نور عباس نے اداکاری کی ہے۔

ندیم بیگ کی فلم جوانی پھر نہیں آنی اے آر وائے ڈیجیٹل پر عید کے دوسرے روز دوپہر ایک بچے نشر ہوگی، اس فلم میں ہمایوں سعید، احمد علی بٹ، واسے چوہدری، ثروت علی گیلانی، مہوش حیات، فہد مصطفیٰ اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔

اس کے علاوہ نیلم منیر اور احسن کی فلم ’چکر‘ بھی عید کے پہلے دن دوپہر ایک بجے اے آر وائے ڈیجیٹل پر نشر ہوگی۔

2022 میں ریلیز کی گئی مقبول فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ بھی اے آر وائے ڈیجیٹل پر عید کے پہلے دوپہر ایک بچے نشر کی جائے گی

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024