• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سوتیلی بیٹی سے محبت کرنے پر جاوید شیخ، سائرہ یوسف کے معترف

شائع April 20, 2023 اپ ڈیٹ April 21, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ
—فوٹو: انسٹاگرام/ اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے بھانجے اداکار شہروز سبزواری کی سابقہ اہلیہ سائرہ یوسف کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں مثالی اور اچھی خاتون قرار دے دیا۔

سائرہ یوسف کی شادی مارچ 2020 میں طلاق پر ختم ہوئی تھی، انہوں نے 2012 میں اداکار شہروز سبزواری سے شادی کی تھی۔

سائرہ یوسف کو شوہر سے جواں سالہ ’نورے‘ بیٹی بھی ہے، جو ان کے ساتھ رہتی ہیں۔

سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی جوڑی کا شمار رومانوی جوڑیوں میں ہوتا تھا، تاہم ان کے شوہر کے ماڈل صدف کنول سے تعلقات کے بعد مارچ 2020 میں ان کی طلاق ہوگئی۔

شہروز سبزواری نے مئی 2020 میں صدف کنول سے شادی کی تھی، جن سے گزشتہ برس ان کی دوسری بیٹی پیدا ہوئی۔

سائرہ یوسف کو طلاق ہوجانے کے باوجود پہلے شوہر اور سابق سسرالیوں سے عزت اور احترام سے پیش آنے پر ان کی تعریفیں کی جاتی رہی ہیں جب کہ سابق شوہر کی دوسری بیٹی سے بھی محبت کرنے پر ان کی تعریفیں کی جاتی رہی ہیں۔

حال ہی میں جاوید شیخ نے بھی سائرہ یوسف کی تعریفیں کرتے ہوئے انہیں مثالی اور اچھی خاتون قرار دیا اور کہا کہ اگر ساری خواتین سائرہ جیسی ہوجائیں تو معاشرے میں سدھار آجائے اور کہیں کوئی جھگڑا نہ ہو۔

جاوید شیخ نے ندا یاسر کے شو میں بچوں کی پرورش اور خاندانی زندگی پر بات کرتے ہوئے سائرہ یوسف کی مثالیں دیں اور ان کی تعریفیں کیں۔

انہوں نے کہا کہ سائرہ یوسف شہروز اور صدف کی بچی کو بھی اپنی بیٹی سمجھ کر محبت دیتی ہیں اور وہ انہیں اپنی گود میں بٹھا کر کھلاتی پلاتی ہیں۔

جاوید شیخ کا کہنا تھا کہ وہ سائرہ یوسف کی شہروز اور صدف کنول کی بیٹی سے محبت کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

ان کے مطابق کچھ دن قبل وہ کسی جگہ شاپنگ کے لیے گئے تو وہاں انہیں سائرہ یوسف دونوں بچیوں کے ساتھ ملیں اور وہ ان کے پاس سوتیلی بیٹی کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ اگر معاشرے کی زیادہ تر خواتین سائرہ یوسف کی طرح ہوجائیں تو سماج میں امن ہوجائے اور لڑائی جھگڑے ختم ہوجائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024