• KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:30pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:26pm
  • ISB: Zuhr 12:06pm Asr 3:26pm

برطانیہ: بھارتی خاتون کی ساڑھی پہن کر 42 کلومیٹر کی میراتھن میں شرکت

شائع April 19, 2023
مدھ سمتا جینا تجربہ کار میراتھن رنر ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں متعدد میراتھون دوڑ میں حصہ لیا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
مدھ سمتا جینا تجربہ کار میراتھن رنر ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں متعدد میراتھون دوڑ میں حصہ لیا ہے—فوٹو: ٹوئٹر

بھارت سے تعلق رکھنے والی خاتون نے برطانیہ میں منعقد میراتھن میں پہلی بار ساڑھی پہن کر حصہ لیا اور 42 کلومیٹر کی میراتھن مکمل کرلی۔

ایم ایس این ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق بہت ہی کم لوگ اسپورٹس کھیلنے یا میراتھن میں ساڑھی کو آئڈیل لباس نہیں سمجھتے کیونکہ ساڑھی نقل و حرکت میں مشکلات سے دوچار کرتی ہے لیکن برطانوی خاتون نے میراتھن میں ساڑھی پہن کر اس غلط رجحان کو ختم کردیا۔

رپورٹ کے مطابق 41 سالہ ہائی اسکول ٹیچر مدھ سمیتا جینا نے روایتی ساڑھی پہن کر مانچسٹر میں منقعد میراتھن میں چار گھنٹوں 50 منٹ میں 42.5 کلومیٹر کی دوڑ مکمل کی جہاں دیگر لوگوں کو اسپورٹس کٹ پہنی ہوئی تھی۔

دوڑ میں کامیابی کے بعد مدھ سمیتا جینا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی جہاں لوگوں نے ان کو مبارک دیتے ہوئے دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

میراتھن دوڑ میں اپنے تجربے سے متعلق دی نیو انڈین ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے مدھ سمیتا جینا نے کہا کہ ’میں واحد خاتون تھی جس نے ساڑھی پہن کر دوڑ میں حصہ لیا، اتنے لمبے عرصے تک دوڑنا خود ایک مشکل کام ہے لیکن ساڑھی میں ایسا کرنا اس سے بھی زیادہ مشکل ہے، لیکن میں خوش ہوں کہ میں ساڑھے چار گھنٹے کی دوڑ مکمل کرنے میں کامیاب ہوئی۔‘

انہوں نے کہا کہ ساڑھی پہننے کا انتخاب ان کی دادی اور ماں سے متاثر ہوکر کیا جو ہمیشہ ان کے سامنے ساڑھی پہنتی تھیں اور کہا کہ اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین ساڑھی پہن کر دوڑ نہیں سکتی لیکن میں نے ان کو غلط ثابت کردیا ہے کیونکہ برطانیہ میں رہتے ہوئے گرمیوں میں ہمیشہ ساڑھی پہنتی ہوں۔

مدھ سمیتا جینا کی اس حاصلات نے برطانیہ میں مقیم اوڈیا کمیونٹی اور ساتھی رنرز کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔

مدھ سمتا جینا تجربہ کار میراتھن رنر ہیں جنہوں نے دنیا بھر میں متعدد میراتھون دوڑ میں حصہ لیا ہے۔

تاہم یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے ساڑھی پہن کر دوڑ میں حصہ لیا ہے۔

بہت سے لوگوں نے مدھ سمیتا جینا کے عزم اور جذبے کی تعریف کی اور ان کا یہ کارنامہ بہت سے لوگوں کے لیے حوصلے کا باعث بنا۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024