• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پاکستانی سمیت 5 کوہ پیماؤں کو دسویں بلند ترین چوٹی اناپورنا سے ریسکیو کر لیا گیا

شائع April 19, 2023
— فوٹو: سجاد علی سدپارہ
— فوٹو: سجاد علی سدپارہ

پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی اور شہروز کاشف کو نیپال میں اناپورنا (8,091 میٹر) چوٹی کے کیمپ 4 سے ریسکیو کر لیا گیا، جو دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سے اترتے ہوئے بیمار ہو گئے تھے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق الپائن کلب پاکستان کے جنرل سیکریٹری کرار حیدری نے بتایا کہ اناپورنا کی چوٹی سے بذریعہ ہیلی کاپٹر کم از کم پانچ کوہ پیما بشمول 2 بھارتیوں کو ریسکیو کیا گیا۔

پاکستانی کوہ پیماؤں نے سیون سمٹ ٹریکس ٹیم کے ہمراہ پیر کو چوٹی سر کی تھی تاہم اترنے کے دوران کیمپ 4 میں پھنس گئے تھے، نیپال میں واقع دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی اناپورنا آکسیجن کے بغیر سر کرنے والے ساجد سدپارہ نے ڈان کو بیس کیمپ سے بتایا کہ دونوں پاکستانی کوہ پیما محفوظ ہیں۔

آرگنائزر کے مطابق بھارتی خاتون کوہ پیما بلجیت کور جو کیمپ 4 کے اوپر سے لاپتا ہو گئی ہیں، انہیں 7 ہزار 363 میٹر کی اونچائی سے زندہ ریسکیو کیا گیا۔

سیون سمٹ ٹریکس کے ڈائریکٹر چھانگ داوا شیرپا نے بتایا کہ دو پاکستانی اور بھارتی کوہ پیما ارجن واجپائی کو کیمپ 4 سے ریسکیو کیا گیا ہے جو پہاڑی سے اترتے ہوئے بیمار پڑ گئے تھے، نیپال آرمی کے کیپٹن سومان پانڈے جو کیمپ 3 پر ’سنو بلائنڈنیس‘ میں مبتلا ہو گئے تھے انہیں بھی بچا کر کھٹمنڈو منتقل کر دیا گیا ہے۔

آئرلینڈ کی کوہ پیما نوئل حننا کی لاش کو بھی کیمپ 4 سے کھٹمنڈو منتقل کر دیا گیا، 10 بار ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے والے شمالی آئرلینڈ کے کوہ پیما نے چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر آخری سانس لی۔

دوسری جانب، 5 کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم لاپتا کوہ پیما انوراگ مالو کی تلاش میں ہے، جو منگل کو کیمپ 3 سے اترتے ہوئے تقریباً 6 ہزار میٹر سے گہری کھائی میں گرنے کے بعد لاپتا ہو گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024