• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ایلون مسک کا ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان

شائع April 18, 2023
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر اور راکیٹ سائنس کمپنی اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت کے چیٹ بوٹ ’چیٹ جی پی ٹی‘ کا مقابلہ کرنے کے لیے ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

چیٹ جی پی ٹی نامی ایپلی کیشن اور ویب پیج مصنوعی ذہانت سے لیس ایک ایسا پلیٹ فارم ہے، جہاں ہر انسان کو اس کے ہر سوال کا جواب دیا جاتا ہے۔

یعنی مذکورہ ایپ یا پلیٹ فارم پر کوئی بھی شخص جا کر کچھ بھی لکھے گا تو اس کے بدلے پلیٹ فارم اسے کوئی نہ کوئی جواب ضرور دے گا۔

مذکورہ پلیٹ فارم تاریخ، سیاست، شخصیات، سائنس اور ادب سمیت تمام موضوعات پر انٹرنیٹ پر موجود مواد سے معلومات اٹھاکر صارفین کو چند سیکنڈز میں فراہم کرتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کو 2022 کے اختتام پر متعارف کرایا گیا تھا، جس نے چند ہی ماہ میں انٹرنیٹ کی دنیا پر تہلکہ مچادیا اور گوگل نے بھی اس کے ٹکر کا پلیٹ فارم بارڈ متعارف کرادیا۔

اور اب ایلون مسک نے بھی ’چیٹ جی پی ٹی‘ کے ٹکر کا ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایلون مسک نے امریکی ٹی وی چینل فاکس کو دیے گئے انٹرویو کے دوران اگرچہ مصنوعی ذہانت کو انسان کے لیے خطرہ قرار دیا، تاہم اس باوجود انہوں نے اپنا مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے اپنے پلیٹ فارم ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ کو سچائی سامنے لانے والے پلیٹ فارم کے طور پر پیش کیا اور کہا کہ وہ چیٹ جی پی ٹی کی طرح غلط معلومات فراہم نہیں کرے گا بلکہ وہ سچائی کو سامنے لائے گا۔

انہوں نے مصنوعی ذہانت متعارف کرانے پر چیٹ جی بی ٹی کی کمپنی سمیت گوگل کے شریک بانی لیری پیج پر بھی تنقید کی، تاہم ساتھ ہی خود اپنا مصنوعی ذہانت کا پلیٹ فارم بھی متعارف کرانے کا اعلان کیا۔

ایلون مسک نے رواں برس فروری میں بھی اپنی ٹوئٹ میں بھی ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ کو متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

اگرچہ انہوں نے جلد ہی مصنوعی ذہانت کا اپنا پلیٹ فارم متعارف کرانے کا اعلان کیا، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب تک ’ٹروتھ جی پی ٹی‘ کو متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ رواں برس کے اختتام سے قبل ہی اسے متعارف کرائیں گے، تاہم اس حوالےسے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024