• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

مزیدار ’تھریڈ چکن‘ سے لطف اٹھائیں

شائع April 17, 2023
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

چکن کھانے کے شوقین افراد کے لیے مزیدار ’تھریڈ چکن‘، جو زیرہ پاؤڈر ، لیموں کا جوس ، اور کالی مرچ سے تیار رول شیٹ نوڈلس کے ساتھ تلی ہوئی ہیں، اسے افطاری یا شام کی چائے کے ساتھ ایک بار ضرور بنائیں۔

اسے بنانے کے لیے آپ نیچے دی ہوئی اجزا اور ترکیب کو فالو کریں:

اجزا:

لال مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

کالی مرچ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر - آدھا چائے کا چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

نمک - دو چمچ یا حسب ذائقہ

دھنیا پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

چکن پاؤڈر - ایک چمچ

زیرہ پاؤڈر - ایک چائے کا چمچ

زردے کا رنگ (اورنج فوڈ کلر) - ¼ چائے کا چمچ

ہری مرچ پیسٹ - 2کھانے کے چمچ

ادرک لہسن پیسٹ - 2 کھانے کے چمچ

انڈا - ایک

چکن سٹرپس - 750 گرام

کارن فلور - 2 کھانے کے چمچ

رول شیٹس تقریباً 10

کارن فلور - 2-3 کھانے کے چمچ

تیل - تلنے کے لیے

فوٹو: کونگ ود بےنظیر
فوٹو: کونگ ود بےنظیر

ترکیب:

ایک پیالے میں لال مرچ پاؤڈر، کالی مرچ پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، گرم مسالہ پاؤڈر، نمک، دھنیا پاؤڈر، چکن پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، اورینج فوڈ کلر، ہری مرچ کا پیسٹ، ادرک لہسن کا پیسٹ، مسٹرڈ پیسٹ، انڈا اور پھینٹ کر شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

اس میں اب چکن ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب اس میں کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں، اور اسے 30 منٹ تک میرینیٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

ایک صاف کٹنگ بورڈ پر سموسے یا رول کی پٹیاں فولڈ کرکے پتلی اسٹرپس کاٹ لیں۔

اب میں کارن فلور چھڑکیں اور اچھی طرح پھیلا لیں تاکہ تمام اسٹرپس کارن فلور سے مکس ہوجائیں۔

میرینیٹ شدہ چکن پر اسٹرپس کو صحیح طریقے سے لپیٹیں۔

ہلکی آنچ پر تیل گرم کریں اور چکن کو گولڈن براؤن ہونے تک تلیں۔

مزیدار تھریڈ چکن کو دسترخوان پر گرما گرم پیش کریں اور لطف اٹھائیں!

یہ کھانے کی ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024