• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بہترین کیمرا کے حامل ہواوے کے تین فونز متعارف

شائع April 17, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

چینی اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہواوے نے طویل عرصے بعد ایک ساتھ اپنے تین بہترین کیمرا کے حامل فونز کو متعارف کرادیا۔

کمپنی نے ’نووا 11، نووا 11 پرو اور نووا 11 الٹرا‘ کو مختلف رنگوں اور میموری ماڈیولز میں پیش کیا ہے۔

تینوں فونز کو ان کے کیمروں کی وجہ سے بہترین قرار دیا جا رہا ہے، تاہم بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق فونز کی قیمتیں بہت زیادہ بڑھا دی گئی ہیں۔

نووا 11

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

کمپنی نے سب سے سستا فون ’نووا 11‘ پیش کیا ہے، جس کے بیک پر دو کیمروں سمیت سیلفی کیمرے بھی دو دیے گئے ہیں۔

فون کو 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور کمپنی نے اسے اپنے آپریٹنگ سسٹم ہارمونی او ایس کے ساتھ پیش کیا ہے۔

فون کے اندر فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس کی اسکرین کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کو 128 اور 512 جی بی میموری کے مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے ایک ہی اسٹوریج ماڈیول کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین جب کہ 8 میگا پکسل کا دوسرا کیمرا دیا گیا ہے اور ان کی ٹیکنالوجی کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر بھی دو سیلفی کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 60 جب کہ دوسرا 8 میگا پکسل کا ہے۔

نووا 11 میں 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری کو 66 واٹ کے چارجر کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون کی قیمت ایک لاکھ 39 ہزار روپے سے ایک لاکھ 48 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

نووا 11 پرو اور نووا 11 الٹرا

—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

فون نے اپنے بہترین فونز ’نووا 11 پرو اور نووا 11 الٹرا‘ کو تقریبا ایک جیسے ہی فیچرز کے ساتھ پیش کیا ہے، تاہم الٹرا کو ایک ہی 512 جی بی اسٹوریج ماڈیول کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

دونوں فونز کو 87۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور ان میں بھی ہارمونی او ایس کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کے بیک پر تین تین کیمرے جب ک فرنٹ پر دو دو کیمرے دیے گئے ہیں۔

فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

اسی طرح دونوں فونز کے فرنٹ پر 60 میگا پکسل کا مین جب کہ دوسرا 10 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔

دونوں فونز کو 4500 ایم اے ایچ بیٹری اور 100 واٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور ان میں فنگر پرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے۔

نووا الٹرا کو 128 اور 512 جی بی میموری کے مختلف ماڈیولز کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے 128 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 63 ہزار جب کہ 512 جی بی ماڈیول کی قیمت ایک لاکھ 75 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

نووا پرو کو صرف ایک ہی 512 جی بی ماڈیول کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 183 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024