• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

چھوٹے کاروبار، سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے بلوچستان کی پہلی ’ایس ایم ای پالیسی‘ منظور

شائع April 17, 2023
میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا—فائل فوٹو: فیس بک
میر عبدالقدوس بزنجو نے خضدار میں المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا—فائل فوٹو: فیس بک

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے کی پہلی ’ایس ایم ای ڈویلپمنٹ پالیسی‘ کی منظوری دے دی جس کا مقصد چھوٹے کاروبار کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کرنا ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق صوبائی محکمہ صنعت و تجارت نے چھوٹے کاروباروں میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پالیسی تیار کر کے منظوری کے لیے وزیر اعلیٰ کو سمری ارسال کی تھی۔

’نیشنل ایس ایم ای پالیسی 2021‘ کے بعد ایک صوبائی ایس ایم ای ورکنگ گروپ چیف سیکریٹری کی زیرِ سربراہی بنایا گیا، یہ گروپ کاروبار کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے اور چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

یہ گروپ ایس ایم ای پالیسی کے نفاذ کی بھی نگرانی کرے گا، جسے مختصر، درمیانے اور طویل مدتی ایکشن پلان میں تقسیم کیا گیا ہے۔

5 دسمبر 2022 کو ہونے والے اجلاس میں اس ورکنگ گروپ نے اس حکمت عملی کے تکنیکی پہلوؤں اور نفاذ کے لیے انتظامی انفراسٹرکچر پر تبادلہ خیال کیا، یہ حکمت عملی اب کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گی۔

علاوہ ازیں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلع خضدار کے علاقے ودھ کے قریب ہفتہ کی رات ہونے والے المناک ٹریفک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ اس حادثے میں 6 تربیتی پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے تھے جن کی گاڑی حب جاتے ہوئے کوئٹہ-کراچی ہائی وے پر ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024