• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خلا میں اُگائے ٹماٹر آج زمین پر لائے جائیں گے

شائع April 16, 2023
فوٹو: ناسا
فوٹو: ناسا

امریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ آئے روز خلا میں مختلف تجربات کرتے ہیں، ایسے ہی ایک تجربے کے تحت خلا میں اگائے گئے ٹماٹر آج زمین پر لائے جارہے ہیں۔

ناسا کی ویب سائٹ کے مطابق خلا میں اگائے گئے ٹماٹروں کو زمین پر لانے کا سفر شروع ہوگیا ہے۔

امریکی خلائی ایجنسی کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر خلا کے اندر لیب میں بنائے گئے ٹماٹروں کو زمین پر لایا جارہا ہے۔

خلاباز نے اسٹیشن کے گرین ہاؤس میں ٹماٹر اگائے اور 90ویں، 97ویں اور 104ویں روز 3 بار اس کی فصل کاشت کی۔

تازہ خوراک کے لیے خلا میں پودے اگانے کی صلاحیت اور عملے کا خلا میں رہنے کا بہتر تجربہ مستقبل میں طویل دورانیے کے مشن کے لیے اہم ہے۔

اس تحقیق کا بنیادی مقصد مستقبل میں خلائی سفر جیسے مریخ پر انسانوں کے پہنچنے پر وہاں خوراک اگانے کے امکانات پر غور کیا جائے گا جبکہ اس طرح کے تجربات سے خلابازوں کی شخصیت پر مرتب اثرات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

ناسا کے اعلان کے مطابق خلائی جہاز سائنسی تجربات اور دیگر سامان لے کر آج زمین پر پہنچے گا۔

خیال رہے کہ امریکی خلائی ادارے ناسا نے گزشتہ برس انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن میں ٹماٹر اگانے کے منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔

پہلی بار انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن کے عملے نے ٹماٹر کو خلا میں اگائے ہیں جس کے لیے ایک چیمبر مختص کیا گیا تھا۔

گزشتہ برس ناسا کا کہنا تھا کہ ٹماٹروں کو اگانے کے لیے 2 مختلف ایل ای ڈی لائٹس کو استعمال کرکے دیکھا جائے گا کہ کونسی روشنی زیادہ بہتر ہے۔

جب ٹماٹر کا پودا اگنے لگے گا تو عملے کی جانب سے اس کے مختلف پہلوؤں جیسے غذائی اجزا اور دیگر کا تجزیہ کیا جائے گا۔

ٹماٹر اگنے کے بعد عملہ سائنسی تجزیے کے ساتھ ساتھ انہیں کھا کر یہ بتائے گا کہ زمین پر موجود ٹماٹر کے مقابلے میں اس کا ذائقہ کس حد تک مختلف ہے۔

ناسا کی جانب سے اس طرح کی لائٹ سے زمین پر بھی ٹماٹر اگانے کے تجربات کیے جارہے ہیں۔

خلائی اسٹیشن میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کا موازنہ زمینی تجربات سے کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024