• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

دل کے مریض سفر کے دوران اپنی صحت کا خیال کیسے رکھیں؟

شائع April 16, 2023
فوٹو: لائف ایفکٹ
فوٹو: لائف ایفکٹ

امراض قلب کے مریضوں کے لیے کبھی کبھار سفر کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے، طویل سفر کے دوران دل بند ہونے کا احساس اور اضافی آکسیجن کی بھی ضرورت پڑسکتی ہے۔

اس دوران کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے اور سفر پر جانے سے قبل کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے، ان سب باتوں پر آج ہم بات کریں گے۔

ہیلتھ رپورٹ کے مطابق ماہرین صحت نے ایسے مریضوں کےلیے کچھ تجاویز پیش کی ہیں جس کی مدد سے آپ کا طویل سفر پر سکون رہ سکتا ہے۔

اٹلانٹا کے نارتھ سائیڈ ہسپتال کے ماہر امراض قلب، ونسٹن ایچ گانڈی جونیئر کا کہنا ہے کہ جب آپ سفر کرتے ہیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ادویات موجود ہوں۔

اگر آپ ہائیکنگ یا پہاڑوں پر چڑھنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کرلیں۔

دل کے مریض سفر کے دوران صرف ایک جگہ نہ بیٹھے بلکہ حرکت کرتے رہیں، اگر آپ ہوائی جہاز پر سفر کررہے ہیں تو ہر آدھے گھنٹے بعد ہلکی پھلکی ورزش کریں اور کچھ دیر چہل قدمی کرلیں۔

دل کے مریضوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی خوراک پر توجہ دیں، چکنائی اور زیادہ تیل والے کھانوں سے پرہیز کریں۔

سفر کے دوران تازہ پھل اور سبزی کا بنا سالن ڈبے میں پیک کرلیں تاکہ سفر کے دوران آپ آرام سے کھا سکیں۔

سفر کرنے سے قبل پہلے کارڈیک ٹیسٹ، ای این جی، ایکو کارڈیوگرافی اور ڈاکٹر کے مطابق دیگر ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

آپ صرف اس وقت سفر کرسکتے ہیں جب ڈاکٹر کی جانب سے آپ کو مکمل طور پر فٹ قرار دیا گیا ہو۔

اپنے ڈاکٹر کو اپنے سفر کے منصوبوں کے بارے میں بتائیں تاکہ وہ آپ کو بہترین مشورہ دیں سکیں کہ سفر کے دوران آپ کو کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے، مثال کے طور پر کچھ لوگوں کو اضافی آکسیجن کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024