• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:48pm
  • LHR: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور ٹریفک حادثے میں جاں بحق

شائع April 15, 2023 اپ ڈیٹ April 16, 2023
مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے: فوٹو: ڈان نیوز
مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے: فوٹو: ڈان نیوز
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور— فائل فوٹو: اے پی پی
وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور— فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں وفاقی پولیس نے کہا کہوفاقی وزیر مذہبی امور مولانا عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور میریٹ سے سیکریٹریٹ چوک کی طرف جارہے تھے، اسی دوران ہائی لکس ریوو نے مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر ماری جس میں پانچ آدمی سوار تھے۔

پولیس کے مطابق مولانا عبدالشکور کو پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے.

بیان میں کہا گیا کہ پولیس کے سینئر افسران موقع پر موجود ہیں اور گاڑی اور اس میں سوار افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

وزیر اعظم کا مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہبازشریف نے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کے حادثے میں جاں بحق ہونے پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم کا مفتی عبدالشکور کے اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک باعمل عالم، ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے، مفتی عبدالشکور جمعیت علما اسلام (ف) کے متحرک اور نظریاتی رہنماؤں میں شمار ہوتے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ انہوں نے وزیر مذہبی امور کے طور پر بڑی محنت، اخلاص اور ایمانداری سے فرائض انجام دیے۔

انہوں نے کہا کہ مفتی عبدالشکور کی دینی، ملی، قومی وسیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل دے۔

خیال رہے کہ مولانا عبدالشکور نے 19 اپریل 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ میں حلف اٹھایا تھا جس کے بعد وہ وفاقی وزیر مذہبی امور بنے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024