• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

شادی کیلئے لڑکی دیکھی تھی لیکن نصیب آڑے آگیا، عفان وحید

اداکار نے بتایا کہ  اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میگزین کے لیے لکھ رہا ہوتا اور مصور ہوتا—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے بتایا کہ اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میگزین کے لیے لکھ رہا ہوتا اور مصور ہوتا—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان اداکار عفان وحید نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے لیے لڑکی دیکھی تھی لیکن معاملے طے نہ ہوسکے، نصیب آڑے آگیا۔

انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت کی۔

میزبان اور سابق نیوز اینکر رابعہ انعم نے اداکار سے اداکاری کے سفر کے حوالے سے سوال پوچھا جس پر انہوں نے کہا کہ ’میرا لاہور سے تعلق ہے، این سی اے کالج میں پڑھائی کے دوران ریڈیو میں کام کررہا تھا پھر اس دوران جیو سے آفر آئی اور اداکارہ کا سفر شروع کیا‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے والد چاہتے تھے کہ میں ڈاکٹر بنوں، تاہم اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میگزین کے لیے لکھ رہا ہوتا اور مصور ہوتا’۔

میزبان نے اداکار سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ کیا والدین کی جانب سے شادی کے لیے اصرار کیا جاتا ہے؟ جس پر اداکار نے جواب دیا کہ ’نہیں، میرے والدین اس معاملے پر بہت اچھے ہیں، انہوں نے ایک دو بار ضد کی تھی لیکن پھر خاموش ہوگئے‘۔

عفان وحید نے مزید بتایا کہ ’والدین میرے فیصلوں کی عزت کرتے ہیں‘۔

جس پر رابعہ انعم نے دوبارہ سوال کیا کہ ’شادی کا کوئی ارادہ ہے؟ کوئی لڑکی دیکھی ہے؟‘

جس پر اداکار نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ’شادی کے لیے لڑکی دیکھی تھی لیکن معاملات نہیں بن سکے، نصیب آڑے آگیا‘۔

رابعیہ انعم نے دوبارہ سوال کیا کہ ’کیا آپ محبت پر یقین رکھتے ہیں؟‘

جس پر عفان نے کہا کہ محبت اب کسی اور زمانے کی بات ہوگئی ہے، اب شریک حیات سے دوستی بہت اہم ہے، شریک حیات سے قریبی دوستی محبت سے بازی لے گئی ہے، لیکن ظاہر ہے کہ محبت کے بارے میں یہ دنیا چل ہی نہیں سکتی۔

سابق نیوز اینکر نے سوال کیا کہ ’کیا شادی کرتے ہوئے چیک لسٹ بنائیں گے کہ شریک حیات میں کون کون سی خوبی ہونی چاہیے؟‘

جس پر عفان نے بتایا کہ ایک زمانے میں شدید قسم کی چیک لسٹ بنائی تھی، لیکن عمر بڑھنے کے لیے میچور ہوتا جارہا ہوں اور چیک لسٹ میں بھی بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی شریک حیات ہو جسے ساتھ نبھانا آتا ہو، عقلمند ہو، اچھی دوست ہو، حسن اور ایسی چیزیں اب دور رہ گئی ہیں‘۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ثمینہ پیرزادہ کے ڈیجیٹل شو میں شرکت کرتے ہوئے عفان وحید نے بتایا تھا کہ وہ شادی شدہ نہیں بلکہ طلاق یافتہ ہیں’۔

انہوں نے بتایا کہ طلاق ان کے لیے بہت مشکل وقت تھا اور اس دوران انہوں نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور زور زور سے چیخیں ماریں۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شخص نہیں جو لوگوں کے سامنے رونا پسند کرے۔

عفان وحد نے بتایا کہ اس وقت وہ شدید ڈپریشن میں تھے، ان کے بقول وہ یہ سمجھنے سے قاصر تھے کہ آخر وہ مسلسل اداس کیوں رہتے تھے، اور ہر وقت خود کو ذہنی طور پر افسردہ محسوس کرتے تھے۔

اداکار نے اپنے خاندان خصوصاً بہن بھائیوں کو اس حالت سے نکلنے کا کریڈٹ دیا جس کی بدولت وہ طلاق کو پیچھے چھوڑ کر زندگی میں آگے بڑھ گئے، جس کے لیے انہیں کئی ماہ کا عرصہ لگا۔

واضح رہے کہ 2017 میں عفان وحید کی اپنی بیوی عائشہ جلالی سے علیحدگی ہوئی تھی اور اس وقت اس کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی تھی کیونکہ اداکار نے اسے ذاتی معاملہ قرار دیا تھا۔

یاد رہے کہ 2022 میں عفان وحید اور ساتھی اداکارہ رمشا خان کی شادی کی افواہیں گردش کررہی تھیں جس پر عفان نے بتایا کہ رمشا خان کے ساتھ ڈرامے میں کام کرنے کے بعد لوگوں کو یقین ہوگیا تھا کہ ہم نے شادی کرلی ہے اور پڑوسی شادی کی سلامی لے کر پہنچ گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024