• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ناخن چبانے کی عادت آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتی ہے؟

شائع April 14, 2023
فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

ہمارے ارد گرد ایسے بے شمار لوگ موجود ہوں گے جنہیں ناخن چبانے کی عادت ہوتی ہے اور یہ عادت چھڑوانا بے حد مشکل ہوتا ہے۔

ہیلتھ ویب سائٹ نیوز میڈیکل لائف سائنس کے مطابق دنیا بھر میں 30 فیصد افراد ناخن چبانے کی عادت کا شکار ہیں، اس عادت کو بائلوجیکل اصطلاح میں onychophagia کہتے ہیں۔

بہت سے لوگ بچپن سے اس عادت کا شکار ہوتے ہیں اور کئی لوگوں کے لیے مستقبل میں اس عادت سے چھٹکارا پانا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔

تاہم انسان ناخن کیوں چباتا ہے؟ اس کی وجہ معلوم کرنے کے لیے گزشتہ چند دہائیوں سے ماہر نفسیات مطالعہ کررہے ہیں، تاہم اب تک اس کی ٹھوس وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

فوٹو: شٹراسٹاک
فوٹو: شٹراسٹاک

تھیوری: ناخن چبانے سے ہمیں اپنے جذبات کو متوازن کرنے میں مدد ملتی ہے

حال ہی میں ماہرین نفسیات نے ناخن چپانے کے حوالے سے ایک تھیوری پیش کی جس میں بتایا گیا کہ اس عادت سے لوگ عارضی طور پر خوشی یا آرام محسوس کرتے ہیں۔

ماہر نفیسات کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں کو ناخن اس وقت چباتے ہیں جب وہ پوریت کا شکار ہوں یا پھر جب ان کی بہت زیادہ زیادہ حوصلہ افزائی کی جارہی ہو۔

ناخن چبانے والوں کی شخصیت سے متعلق چند دلچسپ حقائق کیا ہیں؟

بے صبری، مایوسی، بوریت

ایک بار جب یہ عادت پڑجائے تو اس سے چھٹکارا پانا مشکل ہوجاتا ہے بالخصوص جب آپ کسی کا انتظار کررہے ہوں، مایوس ہوں، بوریت کا شکار ہوں، یہ ایسی عادت ہے جو آپ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کے لیے کرتے ہیں۔

نفسیاتی بیماری

ناخن چبانے کی عادت کا تعلق ’اوبزیسو کمپلسو ڈس آرڈر ’سے بھی ہو سکتا ہے۔

یہ ایک ایسی نفسیاتی بیماری ہوتی ہے جس میں آپ ایک چیز کو بار بار کر رہے ہوتے ہیں اور اس عادت سے چھٹکارا پانا نا ممکن سا لگتا ہے۔

ہر چیز درست کرنے والے

ناخن چبانے والے زیادہ تر لوگ اسی کوشش میں ہوتے ہیں کہ وہ جو بھی کام کریں بالکل ٹھیک ہو اور غلطی کی کوئی گنجائش نہ ہو

ان لوگوں کی شخصیت میں ہر چیز صحیح طریقے سے کرنے کا عنصر شامل ہوتا ہے۔

بے صبرے

ناخن چبانے والے لوگ بہت بے صبرے ہوتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہر کام جلدی سے ہوجائے۔

انہیں کسی کے لیے انتظار کرنا سب سے مشکل کام لگتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024