• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بلیو بیریز دل اور دماغ کی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ثابت

شائع April 13, 2023
—فوٹو: شٹر اسٹاک
—فوٹو: شٹر اسٹاک

برطانیہ میں کی جانے والی تازہ مگر مختصر تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیو بیریز نہ صرف بلڈ پریشر بلکہ دل اور ذہن کی بیماریوں سے بچانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

بلیو بیریز چھوٹے سائز کا مزیدار پھل ہیں جو کہ اسٹرابریز کی طرح ہوتی ہیں اور ان کا رنگ جامنی ہوتا ہے۔

بلیو بیریز میں اینٹی آکسیڈنٹ سمیت دیگر اجزا کی بھرپور مقدار ہوتی ہیں جو نہ صرف خون کی روانی بہتر بنانے میں مددگار ہوتی ہیں بلکہ یہ پھل ہڈیوں کی طاقت کے لیے بھی بہترین ذریعہ مانا جاتا ہے۔

تاہم ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بلیو بیریز میں شامل (Anthocyanins) نامی خصوصی اجزا امراض قلب اور ذہنی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہوتے ہیں۔

بلیو بیریز کا دل اور ذہنی بیماریوں پر اثر جانچنے کے لیے کنگز کالج لندن کے ماہرین نے 60 مرد اور خواتین پر چند ماہ تک تحقیق کی۔

طبی جریدے ’امریکی کلینکل نیوٹریشن‘ میں شائع تحقیق کے مطابق ماہرین نے 60 سے 80 سال کے عمر کے 60 رضاکاروں کو دو مختلف گروپوں میں تقسیم کیا، جس میں سے ایک گروپ کو بلیو بیریز جب کہ دوسرے گروپ کو مصنوعی خوراک دی گئی۔

ایک گروپ کے رضاکاروں کو یومیہ 175 گرام بلیو بیریز یا اتنی ہی مقدار کی بلیو بیریز سے تیار شدہ پاؤڈر کا جوس پینے کا کہا اور انہیں مذکورہ عمل 12 ہفتوں تک برقرار رکھنے کے لیے کہا گیا۔

دوسرے گروپ کے رضاکاروں کو مصنوعی خوراک سے تیار جوس پینے کا کہا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں بھی دوائی دی جا رہی ہے، تاہم انہیں دھوکا دینے کے لیے صرف مصنوعی جوس دیا گیا۔

ماہرین نے 12 ہفتوں بعد دونوں گروپوں کے رضاکاروں کی ذہنی صحت جانجنے کا ٹیسٹ کیا، ساتھ ہی ماہرین نے تمام رضاکاروں کے دل کی صحت کو بھی دیکھا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ یومیہ بلیو بیریز کھانے یا ان سے تیار شدہ جوس پینے والے افراد کی یادداشت بہتر ہوئی، انہیں باتیں، چیزیں اور فہرستیں یاد رکھنے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئی جب کہ دوسرے گروپ کے افراد کی یادداشت میں کوئی فرق نہیں آیا۔

اسی طرح نتائج سے معلوم ہوا کہ بلیو بیریز استعمال کرنے والے افراد میں خون کی روانی بہتر ہوئی، جس سے ان میں امراض قلب ہونے کے امکانات بھی کم ہوگئے، علاوہ ازیں ان کے دماغ میں بھی خون کی ترسیل بہتر ہوئی۔

ماہرین کے مطابق بلیو بیریز میں شامل قدرتی اجزا (Anthocyanins) خون کی روانی بہتر بناکر دل اور ذہن کو تندرست اور صحت بنانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ماہرین نے تجویز دی کہ زائد العمر افراد سمیت درمیانی عمر کے افراد کو دیگر پھلوں کی طرح بلیو بیریز کا بھی باقاعدہ استعمال کرنا چاہئیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024