• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بہترین کیمرے کا حامل سستا ’رئیل می‘ نارزو متعارف

شائع April 13, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ فون بنانے والی چینی موبائل کمپنی نے بہترین کیمرا کا حامل رواں سال کا سستا فون ’نارزو این 55‘ کو متعارف کرادیا۔

’رئیل می: نارزو این 55‘ کو 7۔6 انچ اسکرین کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس کے اسکرین میں منی کیپسول ڈیزائن بھی دیا گیا ہے، جس میں بیٹری کی پرسنٹیج سمیت دیگر چیزیں دیکھی جا سکیں گی۔

فون کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 64 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کیمرا ہے۔

’رئیل می: نارزو این 55‘ کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا ہول پنج ڈیزائن کے ساتھ کیمرا دیا گیا ہے مگر کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمروں کی ٹیکنالوجی کو بہتر بنایا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 13 کے آپریٹنگ سسٹم کے حامل فون کے سائیڈ میں فنگرپرنٹ سینسر بھی دیا گیا ہے جب کہ اس میں ہیلیو میڈیا ٹیک کی چپ دی گئی ہے۔

فون میں 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے اور اسے 33 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کو محض 29 منٹ میں نصف سے زیادہ چارج کیا جا سکتا ہے۔

’رئیل می: نارزو این 55‘ کو 4 اور 6 جی بی ریم جب کہ 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور دونوں کی قیمتیں مختلف رکھی گئی ہیں۔

فون کو تین مختلف رنگوں میں پیش کیا گیا ہے اور اسے بھارت سمیت دیگر ممالک میں فوری طور پر فروخت کے لیے بھی پیش کیا گیا۔

فون کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی میموری ماڈیول کی قیمت 37 ہزار روپے جب کہ 6 جی بی ماڈیول اور 128 جی بی میموری کی قیمت پاکستانی 45 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

بہترین کیمرا اور معیاری میموری ماڈیول کے فون کو مہنگائی کے اس دور میں قیمت کی وجہ سے سستا فون قرار دیا جا رہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024