• KHI: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:27pm Isha 6:52pm
  • ISB: Maghrib 5:28pm Isha 6:55pm
  • KHI: Maghrib 6:09pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:27pm Isha 6:52pm
  • ISB: Maghrib 5:28pm Isha 6:55pm

ٹک ٹاک نے 8 کروڑ سے زائد نامناسب ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

شائع April 13, 2023
—فائل فوٹو: رائٹرز
—فائل فوٹو: رائٹرز

سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے 2022 کی آخری سہ ماہی میں دنیا بھر سے 8 کروڑ 56 لاکھ 80 ہزار سے زائد نامناسب ویڈیوز ڈیلیٹ کیں جن میں سے صرف پاکستان سے ایک کروڑ سے زائد ویڈیوز ڈیلیٹ کی گئیں۔

پلیٹ فارم کی جانب سے جاری کردہ کمیونٹی گائیڈ لائنز کے نفاذ کی رپورٹ کے مطابق 2022 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران عالمی سطح پر 85,680,819 ویڈیوز حذف کی گئیں جوٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی جانے والی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد حصہ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خود کار طریقے سے کل 46,836,047 ویڈیوز کو حذف کیا گیا جبکہ 5,477,549 ویڈیوز کو بحال کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق صرف پاکستان میں کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر12,628,267 ویڈیوز حذف کی گئیں جب کہ گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو بھی حذف کیا گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ سہ ماہی کے دوران پاکستان میں 89.7 فیصد ویڈیوز کسی صارف کی جانب سے دیکھے جانے سے پہلے ہی حذف کی گئیں جبکہ 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز ایک دن کے اندر حذف کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ عالمی سطح پر، 17,877,316ایسے اکاونٹس بھی حذف کیے گئے جن کے بنانے والوں پر 13 برس سے کم عمر ہونے کا شبہ تھا۔مزید یہ کہ 54,453,610 ایسی ویڈیوز بھی حذف کی گئیں جن کا تعلق جعلی اکاؤنٹس سے تھا۔

خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی کمیونٹی گائیڈ لائنز ایک ایسے تجربے کو فروغ دینے کے لیے تیار کی گئیں ہیں جو تحفظ، شمولیت اور مستند ہونے کو ترجیح دیتا ہے۔

ٹک ٹاک کی پالیسیاں ہر شخص پر اور تمام اقسام کے مواد پر لاگو ہوتی ہیں اور اپنے نفاذ کے حوالے سے مستقل اورمساوی طور پر نافذ رہنے کی کوشش کرتی ہیں۔

ٹک ٹاک پلیٹ فارم کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب مواد کی شناخت کرنے، جائزہ لینے اور مناسب کارروائی کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور انسانوں کا یکساں استعمال کرتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 جنوری 2025
کارٹون : 21 جنوری 2025