• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوئٹر کو چلانا تکلیف دہ اور رولر کوسٹر جیسا ہے، ایلون مسک

شائع April 12, 2023
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن

ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر کو چلانا انتہائی تکلیف دہ اور رولر کوسٹر جیسا ہے۔

ایلون مسک نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ٹوئٹر کو چلانا انتہائی تکلیف دہ اور رولر کوسٹر جیسا ہے، اگر کوئی بہتر فرد ملا تو وہ اس کمپنی کو فروخت کردیں گے۔

یاد رہے کہ ارب پتی کاروباری بزنس مین ایلون مسک کار بنانے والی کمپنی ٹیسلا اور راکٹ فرم اسپیس ایکس کے بھی مالک ہیں انہوں نے اکتوبر 2022 کو سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر 44 ارب ڈالر میں خریدی تھی۔

ایلون مسک کا یہ انٹرویو سان فرانسسکو میں ٹوئٹر ہیڈکوارٹر سے براہ راست نشر کیا گیا۔

ٹوئٹر چلانے پر پچھتاوا ہونے سے متعلق سوال پر ایلون مسک نے جواب دیا کہ سوشل میڈیا کمپنی کو چلانا انتہائی تکلیف دہ تھا، یہ کسی قسم کی پارٹی کرنے کی طرح نہیں ہے لیکن یہ بيزار کُن بھی نہیں ہے، یہ ایک طرح سے رولر کوسٹر جیسا ہے’۔

دنیا کے دوسرے ارب پتی بزنس مین نے مزید بتایا کہ گزشتہ کچھ ماہ سے بہت زیادہ دباؤ ہے لیکن کمپنی کو خریدنا صحیح فیصلہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چیزیں بہتر طریقے سے چل رہی ہیں، اکثر میں دفتر میں ہی لائبریری کے ایک صوفے پر سوجاتا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ٹوئٹر خریدا تھا تو اس وقت 8 ہزار سے کم ملازمین کام کررہے تھے اور اب ایک ہزار 500 ملازمین کام کررہے ہیں،

ایلون مسک نے بتایا کہ 8 ہزار ملازمین سے ایک ہزار 500 ملازمین تک لانا آسان کام نہیں تھا۔

ایلون مسک نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ملازمین کو ذاتی طور پر برطرف نہیں کیا، بہت سے لوگوں سے آمنے سامنے بات کرنا ممکن نہیں تھا۔

ٹوئٹر legacy بلیو ٹک پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگلے ہفتے سے بلیو ٹک ہٹانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024