• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

افطار میں ’دہی پھلکیاں‘ بنائیں اور داد سمیٹیں

شائع April 10, 2023
فوٹو: فوڈ فیوژن
فوٹو: فوڈ فیوژن

افطار کے دسترخوان میں پاکستان کے روایتی پکوان تیار کریں، اس بار ہم آپ کو مزیدار دہی پھلکیاں بنانا سکھانے والے ہیں

اگر یہ کہا جائے کہ دہی پھلکیاں بے وقت بھوک کو مٹانے کے ساتھ ساتھ بازاروں میں گھومنے کے دوران کھائے جانے والا سب سے پسندیدہ پکوان ہے تو غلط نہیں ہوگا۔

نیچے دی ہوئی ترکیب آزما کر ہمیں بتائیں کہ یہ مزیدار ڈش آپ کو کیسی لگی:

اجزاء:

مونگ کی دال کا آٹا ¾ کپ

بیسن ¼ کپ

پانی تقریباً ¾ کپ یا حسب ضرورت

نمک آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

بیکنگ سوڈا آدھا چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

زیرہ بھنا اور پسا ہوا 1 چمچ

لال مرچ پسی ہوئی 1 عدد

تلنے کے لیے تیل

پانی حسب ضرورت

دہی 1 کلو

چینی 1 کپ یا حسب ذائقہ

دودھ 1 کپ

لال مرچ پسی ہوئی

چاٹ مسالہ

ترکیب

  • ایک پیالے میں مونگ کی دال کا آٹا اور بیسن شامل کریں۔

اس میں نمک، بیکنگ سوڈا، لال مرچ پاؤڈر، زیرہ اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

کڑاہی میں کوکنگ آئل گرم کریں اور تھوڑا تھوڑا آمیزہ اس میں ڈالیں تاکہ چھوٹی چھوٹی پھلکیاں بن جائیں

اب ایک بڑے پیالے میں نیم گرم پانی لیں اور پھلکیاں اس میں ڈال کر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

اب پھلکیوں کو پانی سے نکال کر ہاتھوں سے اچھی طرح دبا کر نچوڑ لیں تاکہ اضافی پانی نچڑ جائے۔

اب ایک پیالے میں دہی، چینی، نمک اور پانی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔

اب دہی چینی کے اس آمیزے کو پھلکیوں کے اوپر اچھی طرح ڈال دیں۔

اس پر پسی ہوئی لال مرچ چھڑکیں، پاپڑی اور ہرے دھنیے کی پتیوں سے سجا کر پیش کریں۔

اس پکوان کی ترکیب کی ویڈیو آپ یہاں کلک کر کے دیکھ سکتے ہیں:

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024