• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

معذور گداگر کو پیسے نہ دینے پر پریتی زنٹا تنقید کی زد میں، اداکارہ کا شدید ردعمل

شائع April 10, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

بھارت کی نامور اداکارہ پریتی زنٹا نے شدید غم و غصے اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے ایک انسان ہونے کے بعد ایک ماں اور پھر ایک سلیبرٹی ہوں، ہر بات میں سیلیبرٹیز کی کردار کشی کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس ہفتے دو واقعات نے مجھے ہلا کر رکھ دیا، پہلا واقعہ میری بیٹی سے متعلق ہے‘۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’ایک خاتون میری بیٹی کی تصویر کھینچنے کی کوشش کررہی تھی، جب میں نے اسے منع کیا تو وہ چلی گئی لیکن پھر اچانک اس نے میری بیٹی کو زور سے پکڑتے ہوئے منہ پر بوسہ دیا اور پھر وہاں سے بھاگ گئی لیکن ایک مشہور شخصیت ہونے کی وجہ سے میں نے کوئی جوابی ردعمل نہیں دیا، میں اس وقت بات کو بڑھانا میں چاہتی تھی۔‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ دوسرا واقعہ اس ویڈیو سے متلق ہے، جہاں ایک معذور گداگر مجھ سے پیسے مانگ رہا تھا، یہ کئی سالوں سے مجھے پیسوں کی خاطر ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے اور میں اکثر اسے پیسے دے دیتی تھی،’

پریتی زنٹا نے لکھا کہ اس بار اس نے دوبارہ پیسے مانگے لیکن اس وقت میرے پاس پیسے نہیں تھے، میں نے معذور گداگر سے کہا بھی تھا کہ میرے پاس آج صرف کریڈٹ کارڈ ہے، جس پر میرے ساتھ موجود ایک خاتون نے اسے پیسے دے دیےگئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ گداگر نے پیسے پھینک کیونکہ وہ کافی نہیں تھے اور پھر غصہ دکھاتے ہوئے میرے گاڑی کا پیچھا کرنے لگا۔

اداکارہ نے فوٹوگرافرز پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کسی نے اس گداگر کو نہیں روکا اور مذاق اڑاتے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’ میں پہلے ایک انسان ہونے کے بعد ایک ماں اور پھر ایک سلیبرٹی ہوں، میں نے یہ مقام حاصل کرنےکے لیے بہت محنت کی ہے اور مجھے کسی سے معافی مانگنی کی ضرورت نہیں۔

پریتی زنٹا نے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا کہ اس ملک میں دیگر لوگوں کی طرح میرے بھی حقوق ہیں کہ میں اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزاروں، ہر بات میں سیلیبرٹیز کی کردار کشی کی عادت چھوڑ دیں، رائے قائم کرنے سے پہلے تصویر کا دوسرا رخ بھی دیکھیں۔

انہوں نے لکھا کہ خدارا میرے بچوں کا پیچھا چھوڑ دیں، سیلیبرٹیز کے بچوں کا ان کی ذاتی زندگی سے کوئی تعلق نہیں، ان کے ساتھ بچوں کی طرح برتاؤ، فوٹوگرافرز ویڈیو بنانے کے بجائے ذمہ داری اور انسانیت کا مظاہرہ کریں۔

اداکارہ کی پوسٹ پر دیگر ساتھی اداکاروں نے کمنٹ سیکشن پر پریتی زنٹا سے حمایت کا اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024