• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

بدسلوکی کرنے والوں سے نہیں انسانوں سے ہمدردی ہے، اُشنا شاہ کا تنقیدکرنے والوں کو جواب

شائع April 9, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ اُشنا شاہ نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ بدسلوکی کرنے والوں سے ہمدردی نہیں رکھتی بلکہ انسانوں سے ہمدردی رکھتی ہیں، دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہو گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اہلیہ علیزا سلطان پر تشدد کے الزامات کے بعد سے تنازعات میں گھرے اداکار فیروز خان کو معاف کرنے پر اُشنا شاہ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے اُشنا شاہ نے ٹوئٹر پر پوسٹ ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔

اداکارہ نے لکھا کہ ’اس رمضان میں ایک ایسی عورت کے ساتھ یکجہتی کے لیے کھڑی تھی جس نے اپنے والد کو کھو دیا، ایک دوست کے لیے کھڑی تھی جسے بے جا حراست میں لیا گیا، میں نے لوگوں سے کہا کہ وہ میرے سابق ساتھی کے ساتھ بدسلوکی نہ کریں جس نے مبینہ طور پر عورت پر ظلم کیا تھا، جس طرح ہم نے عامر لیاقت کو کھو دیا ہے‘ ۔

اشناہ شاہ نے زور دے کر کہا کہ وہ آن لائن تبصروں اور منفی باتوں کے نتائج سے واقف ہیں جو جان لیوا بھی ثابت ہو سکتے ہیں، ’میں نے لوگوں سے کہا تھا کہ وہ اس انتہا پر نہ جائیں جہاں سے پیچھے ہٹنے کا راستہ نہ ہو، کیونکہ ایسا سوشل میڈیا پر ہوتا ہے، چوری کی سزا ہاتھ کاٹنا ہوتی ہے لیکن یہاں سر کاٹ لیا جاتا ہے‘۔

اپنی شادی کی مثال دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ’اس کی بہترین مثال میری اپنی شادی ہے جہاں مجھے ’بھارتی طرز کا جوڑا‘ پہننے اور ڈانس کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی کے مبینہ غلط عمل کرنے پر لاکھوں لوگ ایک شخص پر انگلی اٹھاتے ہیں، دن رات اسے اور اس کی فیملی کو نشانہ بناتے ہیں، مجھے معلوم ہے کہ اس کے کیا اثرات ہوسکتے ہیں۔

اُشنا شاہ نے کہا کہ ’میں اپنے ضمیر کے مطابق آواز اٹھاتی ہوں، مجھے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کی اجازت ہے چاہے مجھے شدید ردعمل کا سامنا ہی كيوں نہ کرنا پڑے، میں اس کے لیے معافی نہیں مانگوں گی‘ ۔

اداکارہ نے لکھا کہ وہ ایک انسان ہونے کی حیثیت سے فیروز خان کے ساتھ ہمدردی رکھتی ہیں کیونکہ وہ انہیں یہ محسوس نہیں کروانا چاہتی کہ وہ اس معاشرے کا حصہ نہیں ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ان کی سابقہ ​​بیوی کے الزام کو غلط قرار دے رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں بدسلوکی کرنے والوں سے ہمدردی نہیں رکھتی بلکہ انسانوں سے ہمدردی رکھتی ہوں، میں کسی ایسے جرم کے لیے لوگوں کو قتل کرنے پر یقین نہیں رکھتی جس میں پھانسی کی سزا نہ ہو سکتی ہو۔

اشنا شاہ نے مزید کہا کہ دنیا انتہائی بدصورت اور زہریلی ہو گئی ہے، میں آواز اٹھانا جانتی ہوں، اور یہ آواز ان کے لیے ہےجو مستحق ہیں چاہے جانور ہوں، خواتین (جن کے ساتھ مبینہ طور پر ظلم ہوا ہو)، اداکاروں (جو انتقال کر گئے ہوں یا جن کے ساتھ میں کام کرتی ہوں اور وہ اپنی پہچان کے مستحق ہوں) اور ان مبینہ طور پر غلط کام کرنے والوں کےلیے جنہیں اسخت سزا دی جارہی ہے’۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس طرح میں اپنے آپ اور اپنے خدا کا سامنا کر سکتی ہوں، اگر میری آواز دنیا کو پریشان کرتی ہے تو اس پر دھیان نہ دیں، میں اپنا ضمیر نہیں بیچوں گی’۔

یاد رہے کچھ روز قبل اُشنا شاہ نے انسٹاگرام پر اسٹوری پوسٹ کی تھیں جس جس میں انہوں نے فیروز خان کو ماہ رمضان کے صدقے معاف کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اشنا نے اپنی اسٹوری میں فیروز اور اپنے جم انسٹرکٹر کے ہمراہ تصویر اور ایک حدیث نبویﷺ کا ترجمہ بھی شیئر کیا کہ ’رمضان المبارک ایسا مہینہ ہے جس کا اول رحمت ہے، درمیان بخشش اور اس کے آخر میں جہنم سے نجات ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کی رحمت ہے‘۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024