• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شرمین عبید چنائے ’اسٹار وارز‘ فلم کی ہدایت کاری کریں گی

شائع April 8, 2023

لکاز فلم کمپنی نے بہت ہی دلچسپ اعلان کیا ہے کہ ’اسٹار وارز‘ فلم کی پہلی خاتون ہدایت کار ’آسکر‘ اور ’ایمی‘ ایوارڈز یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے ہوں گی۔

’آسکر‘ اور ’ایمی‘ ایوارڈز یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے فرنچائز میں کسی فلم کی ہدایت کاری کرنے والی پہلی خاتون ہوں گی۔

اداکار ڈیزی رڈلیز رے 2019 میں ریلیز ہونی والی ’دی رائیز آف اسکائی واکر‘ کے بعد پہلی ’اسٹار وارز‘ فیچر فلم کا مرکز ہو گا۔

ورائٹی کے مطابق فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ہدایت کاری کا اعلان آج لندن میں اسٹار وارز کی تقریب میں کیا گیا، تاہم یہ فلم اسٹیون نائٹ لکھیں گے جنہوں نے ٹی وی شو ’پیکی بلائنڈرز‘ بھی لکھا تھا۔

نئی فلم رائز آف اسکائی واکر کے بعد ترتیب دی گئی ہے جس کی اداکار ڈیزی رڈلیز رے پر توجہ مرکوز ہو گی۔

خیال رہے کہ یہ شرمین عبید چنائے کا ہالی ووڈ میں پہلا قدم نہیں ہے بلکہ اس سے قبل انہوں نے ’مس مارول‘ کی کئی اقساط بھی ڈائریکٹ کیں تھیں۔

ڈایریکٹر کی شراکت داری کی قیاس آرائیاں اکتوبر میں ہی شروع ہوگئی تھیں جب ’ڈیڈ لائن‘ نے رپورٹ کیا تھ کہ شرمین عبید چنائے کو ممکنہ طور پر ’اسٹار وارز‘ فلم میں بطور ہدایت کار لیا جانے کا امکان ہے۔

اسٹار وارز کی 9ویں قسط: ’دی رائز آف اسکائی واکر‘ 2019 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے بعد اسٹوڈیو کی زیادہ تر ٹی وی پروجیکٹس پر توجہ مرکوز تھی۔

واضح رہے کہ نومبر 2022 میں ’آسکر‘ اور ’ایمی‘ ایوارڈز یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے اپنے پروگرام ’پٹاخا پکچر‘ کے تحت سندھ اور بلوچستان کی خواتین فلم سازوں کے لیے ’مینٹور شپ‘ کا اعلان کیا تھا۔

شرمین عبید چنائے نے ’پٹاخا پکچر‘ کا منصوبہ گزشتہ برس شروع کیا تھا اور اس کے تحت جنوری 2022 میں پہلی بار ملک بھر کی 10 خواتین فلم سازوں کو 12 ہفتوں کی تربیت اور معاونت فراہم کی گئی تھی۔

تین ماہ تک جاری رہنے والے ’مینٹور شپ‘ پروگرام کے دوران منتخب ہونے والی 10 خواتین فلم سازوں نے منصوبے کے تحت 10 منٹ کی دستاویزی فلمیں تیار کی تھیں۔

اس کے بعد ’پٹاخا پکچر‘ کی چھتری تلے شرمین عبید چنائے نے ’تائیوان پچ‘ کے تحت بھی ایک منصوبہ شروع کیا تھا، جس میں دنیا بھر کی خواتین فلم سازوں کو ’مینٹورشپ‘ دی گئی تھی اور اس میں پاکستان سے بھی فلم ساز خواتین منتخب کی گئی تھیں، جنہیں تائیوان میں جاکر تربیت دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024