• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: شوہر نے اپنی بیوی پر بدکرداری کا الزام لگا کر پھانسی دے دی

شائع April 5, 2023
پوسٹ مارٹم میں موت سے پہلے تشدد کی تصدیق ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی
پوسٹ مارٹم میں موت سے پہلے تشدد کی تصدیق ہوئی ہے—فائل فوٹو: اے ایف پی

بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے دکی میں ایک شخص نے اپنی نوجوان بیوی کو بدکرداری کا الزام لگا کر پھانسی دے دی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس شخص نے اپنی 22 سالہ بیوی پر الزام لگایا کہ اس کا کسی دوسرے شخص سے تعلق ہے اور اسے گھر کے اندر رسی سے پھندہ دے کر لٹکا دیا۔

ملزم کے اپنی بیوی سے 2 بچے بھی ہیں۔

مقتولہ کے بھائی نے اس الزام کی تردید کی اور دعویٰ کیا کہ اس کی بہن کے شوہر نے اسے اپنے بھائی کی مدد سے قتل کیا۔

مقتولہ کے بھائی نے الزام لگایا کہ ’انہوں نے میری بہن کو گلا دبا کر قتل کیا اور لوہے کی گرم سلاخ سے جلایا‘ اور پوسٹ مارٹم میں موت سے پہلے تشدد کی تصدیق ہوئی ہے۔

بھائی کا کہنا تھا کہ کہ یہ وٹے سٹے کی شادی تھی اور اس نے اپنے بہنوئی کی بہن سے شادی کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی بہن ہمیشہ شکایت کرتی رہتی تھی کہ اس کا شوہر اور خاندان کے دیگر افراد اس پر تشدد کرتے ہیں۔

لیویز حکام نے دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024