• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

ایپل کا آئی او ایس 16.4 نئے فیچرز کے ساتھ متعارف

شائع April 1, 2023
فوٹو: ایپل
فوٹو: ایپل

ایپل نے حال ہی میں اپنا آئی او ایس 16.4 اپ ڈیٹ ورژن لانچ کیا ہے جس میں مختلف قسم کے ایموجیز، کالز کے لیے وائس آئسولیشن کے علاوہ دیگر کئی فیچرز شامل ہیں۔

آئی او ایس 16.4 میں وائس آیسولیشن کا فیچر بھی موجود ہے جو آپ کے اردگرد کے شور کو کال میں خلل ڈالنے سے روکے گا اور واضح، صاف آواز کو یقینی بنانے میں مدد کرےگا۔

ان خصوصیات کے علاوہ نئی اپ ڈیٹ میں متعدد فیچرز شامل ہیں:

فون میں 21 نئی ایموجی دستیاب ہوں گے۔

موسم کی صورتحال دکھانے والی ایپلی کیشن میں وائس اوور کی سہولت

اس کے علاوہ میسجز کو ایڈٹ کرنا، نئے پرسنلائز ٹولز اور دوستوں سے فوٹو لائبریری شیئر کرنے کا نیا طریقہ قابل ذکر ہے۔

اس کے علاوہ مزید آئی فون میں اب گجراتی، پنجابی اور اردو جیسی دیگر کئی زبانوں کے کی بورڈز کے حروف بھی شامل ہوں گے۔

نئی اپڈیٹ کو حاصل کرنے کے لیے صارفین اپنے موبائل فون میں سیٹنگ میں جاکر جنرل پر کلک کریں اور پھر سافٹ وئیر کو کلک کرکے اپڈیٹ ورژن حاصل کریں، یہ اپڈیٹ صرف محدود ممالک کے ایپل صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024