• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

وزیراعظم نے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفیٰ منظور کرلیا

شائع March 29, 2023
عرفان قادر مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکےہیں —تصویر: ٹوئٹر
عرفان قادر مسلم لیگ (ن) کے گزشتہ دورِ حکومت میں اٹارنی جنرل رہ چکےہیں —تصویر: ٹوئٹر

عرفان قادر ایڈووکیٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وہ معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ مقرر کیے گئے تھے اور ان کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر تھا۔

آج (29 مارچ کو) کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق وزیراعظم نے عرفان قادر کا استعفیٰ قبول کرلیا۔

تاہم نوٹی فکیشن میں استعفیٰ دینے کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ 10 اکتوبر 2022 کو وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر کو احتساب اور داخلہ کا قلمدان سونپا تھا۔

اس ضمن میں کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹی فکیشن کو 7 اکتوبر سے نافذالعمل قرار دیا گیا تھا۔

عرفان قادر مختلف عدالتوں میں مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے متعدد اہم مقدمات کی پیروی کرچکے ہیں۔

اس کے علاوہ وہ 12 اپریل 2012 سے 7 جون 2013 تک اٹارنی جنرل فار پاکستان کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024