• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:33pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:34pm

15 اپریل سے صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہی ٹوئٹر پولز میں حصہ لیں گے، ایلون مسک

شائع March 28, 2023
ایلون مسک —فائل فوٹو: ٹوئٹر
ایلون مسک —فائل فوٹو: ٹوئٹر

مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ 15 اپریل سے صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹس (بلیو ٹِک) ہی ٹوئٹر پولز میں ووٹ دینے کے اہل ہوں گے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ اڈیوانس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بوٹ کا تنازعہ حل کرنے کے لیے صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہی ووٹ دینے کے اہل ہوں گے جا کا آغاز 15 کو ہوگا۔

ایلون مسک نے یہ بھی کہا کہ صرف ویریفائیڈ اکاؤنٹس ہی ٹوئٹر کی ’فار یو‘ کی سفارشات میں شامل ہونے کے اہل ہوں گے جو کہ ٹوئٹر پر اکاؤنٹس سے ٹویٹس کی سیریز دکھاتا ہے۔

تاہم ٹویٹر نے فوری طور اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس ایلون مسک نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پالیسی سے متعلق پولز پر ووٹنگ کو بلیو سبسکرائبرز کی ادائیگی تک محدود کر دے گا۔

قبل ازیں ٹوئٹر کی جانب سے سبسکرپشن سروس ٹوئٹر بلیو کو پاکستان میں بھی متعارف کرا دیا گیا جہاں صارفین اب ماہانہ فیس کے عوض ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلیو ٹِک حاصل کر سکتے ہیں۔

جو صارفین اگلے ہفتے تک ٹوئٹر بلیو ٹک کی سبسکرپشن حاصل نہیں کریں گے انہیں یکم اپریل سے بلیو ٹکس کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ ٹوئٹر کے بانی ایلون مسک نے 2022 میں ٹوئٹ کے ذریعے سبسکرپشن پلان سمیت کئی نئی پالیسیوں کا اعلان کیا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر پر جعلی مصدقہ اکاؤنٹس کی بھرمار ہے جس کی وجہ سے آنے والے مہینوں میں انہیں معطل کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024