• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

ٹوبہ ٹیک سنگھ: خاتون کی سربراہی میں اغوا کاروں کا گینگ پکڑا گیا، 9 افراد گرفتار

شائع March 25, 2023
پولیس نے بتایا کہ گینگ نے ایک کیس میں 58 لاکھ اور دوسرے سے 50 لاکھ روپے وصول کیے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پولیس نے بتایا کہ گینگ نے ایک کیس میں 58 لاکھ اور دوسرے سے 50 لاکھ روپے وصول کیے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پنجاب کے علاقے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک خاتون کی سربراہی اغوابرائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث 13 ارکان پر مشتمل گینگ پکڑا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ارسلان شاہزیب اور ایس پی اقبال ٹاؤن ارتضیٰ کومیل نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گینگ لیڈر فخرہ بی بی اور دوسری خاتون سمیت گینگ کے 9 ارکان گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گینگ نے فروری میں ڈیجی کوٹ سے ڈاکٹر عاصم ظفر کو اغوا کیا تھا اور انہیں 58 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے بعد رہا کردیا تھا۔

پولیس افسران نے کہا کہ اسی گینگ نے رجانا سے ایک شہری مدثر کو اغوا کیا تھا اور انہیں 50 لاکھ روپے تاوان ادا کرنے پر چھوڑ دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے کیس میں گینگسٹرز سے 40 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ گرفتار جرائم پیشہ افراد میں گینگ لیڈر فخرہ کے علاوہ ان کے شوہر کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، دیگر 7 گینگسڑز میں عائشہ بی بی، عبدالغفور، وسیم، عامر، احتشام، مزمل اور عدیل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گینگ کے دیگر ارکان کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق پنجاب کے ضلع خانیوال کے علاقے میاں چنوں میں 4 مسلح افراد کے حملے میں ڈکیتی کا شکار ہوانے والا ایک شہری مارا گیا، پولیس افسر اور کار ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

جاں بحق شہری کی شناخت محمد اسمٰعیل کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی اے ایس آئی اصغر علی اور پرائیویٹ کار کے ڈرائیور کی شناخت بابو خان کے نام سے ہوئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق میاں چنوں میں اہلکار پولیس وین میں سوار اور مقتول شہری اور اے ایس آئی اصغر پرائیویٹ میں کار میں تھے اور وہ حافظ آباد سے واپس آرہے تھے ۔

ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق شہری اور دیگر افراد ڈکیتی میں ملوث افراد کی گرفتاری کی درخواست دینے کے لیے حافظ آباد پولیس اسٹیشن سے عدالت جا رہے تھے اور جب وہ عبدالحکیم انٹرچینج سے میاں چنوں کی طرف مڑ رہے تھے تو کار سوار ملزمان نے ان پر فائرنگ کردی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024