• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ثانیہ مرزا فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں

شائع March 22, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اور فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں عبایا پہنے اذہان مرزا کے ساتھ مدینہ منورہ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

یاد رہے اس سے قبل 2018 میں بھی شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی تھی۔

ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز سعودی عرب سے انسٹاگرام پر والد عمران مرزا، والدہ نسیمہ مرزا، بہن انعم مرزا اور بہنوئی محمد اسدالدین کی بھی چند تصاویر شیئر کیں اور کیپشن میں عمرہ ادائیگی پر اللہ کا شکر ادا کیا اور لکھا ’الحمداللہ، اللہ ہماری دعائیں قبول فرمائے‘۔

مدینہ منورہ میں ثانیہ نے جس ہوٹل میں قیام کیا ان کی جانب سے بھی بھارتی ٹینس اسٹار کو بھرپور خوش آمدید کیا گیا ہے۔

ثانیہ مرزا کی پوسٹ اور تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین سمیت متعدد معروف شخصیات کی جانب سے نیک خواہشات کا ذکر کیا گیا۔

فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام
فوٹو: ثانیہ مرزا انسٹاگرام

دوسری جانب متعدد صارفین شعیب ملک کی غیر موجودگی پر پریشان ہوگئے۔

کئی صارفین نے سوال کیا کہ شعیب ملک کہاں ہیں؟ کیا شعیب ملک آپ کے ساتھ نہیں آئے؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ثانیہ مرزا کی ٹینس سے ریٹائرمنٹ کے بعد دی گئی الوداعی پارٹی میں بھی شعیب ملک شریک نہیں ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال ثانیہ اور شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے کئی افواہیں سامنے آئی تھیں۔

بھارتی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ شعیب اور ثانیہ نے شادی کے 12 سال بعد علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

تاہم ان افواہوں کے درمیان، انہیں اردو فلکس پر مرزا ملک شو کی میزبانی کرتے بھی دیکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024