• KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • KHI: Asr 4:11pm Maghrib 5:47pm
  • LHR: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
  • ISB: Asr 3:25pm Maghrib 5:03pm
شائع March 19, 2023

پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے فائنل میں ملتان سلطانز کو سنسنی خیز مقابلے میں ایک رن سے شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے قلندرز نے 112 رنز پر پانچ وکٹیں گرنے کے باوجود کپتان شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ اور عبداللہ شفیق کی نصف سنچری کی بدولت 6 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں سلطانز نے ایک موقع پر رائلی روسو کی سنچری اور محمدرضوان کے 34 رنز کی بدولت ایک وکٹ پر 105 رنز بنا لیے تھے لیکن راشد خان دونوں کھلاڑیوں کو چلتا کر کے اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لے آئے۔

اتار چڑھاؤ سے بھرپور اس سنسنی خیز مقابلے میں اختتامی اووررز میں خوشدل اور عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن اس کے باوجود لاہور قلندرز نے ایک رن سے فتح حاصل کر کے لگاتار دوسری مرتبہ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔

محمد رضوان لاہور قلندرز کے بلے باز احسن حفیظ کے خلاف ایل بی ڈبلیو کی کامیاب اپیل کررہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

خوشدل شاہ اور اسامہ میر تین اوورز کے وقفے میں چار وکٹیں لے کر قلندرز کی مڈل آرڈر کو بڑے نقصان پہنچائے— فوٹو: اے ایف پی

عبداللہ شفیق نے 40 گیندوں پر دو چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 65 رنز کی اننگز کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

عبداللہ شفیق اور شاہین شاہ آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت قلندرز نے آخری پانچ اوورز میں 85 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے 5 چھکوں سے مزین 15 گیندوں پر 44 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی— فوٹو: اے ایف پی

ڈیوڈ ویزے نے اپنے پہلے ہی اوور میں لاہور قلندرز کو کامیابی دلائی— فوٹو: اے ایف پی

رائلی روسو نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی— فوٹو: اے ایف پی

راشد خان جنوبی افریقہ سے آئے رائلی روسو کو آؤٹ کرنے کے بعد جشن منارہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

کیرن پولارڈ بڑے میچ میں نہ چل سکے اور صرف 19 رنز بنا سکے— فوٹو: اے ایف پی

ملتان سلطانز کے بلے باز انور علی کے بولڈ ہونے کا منظر— فوٹو: اے ایف پی

شاہین شاہ آفریدی نے آخری گیند پر رن آؤٹ کر کے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا— فوٹو: اے ایف پی

چیمپیئن بننے کے بعد لاہور قلندرز کے کھلاڑی جشن منا رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

میچ کے بعد آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا— فوٹو: اے ایف پی