• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

خوبصورت پیلے رنگ کے آئی فون مارکیٹ میں دستیاب

شائع March 18, 2023
فوٹو: ایپل
فوٹو: ایپل

ایپل کمپنی نے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے خوبصورت اور شوخ پیلے رنگ کا آئی فون 14 اور 14 پلس متعارف کروادیا۔

کمپنی کی جانب سے کچھ روز قبل آئی فون 14 اور 14 پلس متعارف کروایا گیا جس کی بکنگ کھول دی گئی ہے۔

یہ نیا ماڈل ریٹیل اسٹورز میں صارفین کے لیے دستیاب ہیں۔

اس پیلے رنگ کے آئی فون کے فیچرز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، صارفین کے لیے اچھی بات یہ ہے کہ اس کی قیمت عام آئی فون 14 اور 14 پلس والی ہی مقرر کی گئی ہے۔

یہ آئی فون امریکا، چین، فرانس اور بھارت سمیت 60 سے زائد ممالک کے لیے دستیاب ہوں گے۔

آئی فون 14 کی قیمت 799 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ 25 ہزار سے زائد پاکستانی روپے اور آئی فون 14 پلس کی قیمت 899 امریکی ڈالر یعنی 2 لاکھ 53 ہزار سے زائد ہاکستانی روپے ہے۔

فوٹو: ایپل
فوٹو: ایپل

6.1 انچ کے آئی فون 14 اور 6.7 انچ کے آئی فون 14 پلس میں پانی اور دھول سے بچنے والا فون کوور بھی موجود ہے جو آئی فون کو خراب ہونے سے محفوظ رکھتا ہے۔

دونوں ماڈلز میں او ایل ای ڈی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک خوبصورت ڈسپلے شامل ہے، اس کے علاوہ اس کی بیٹری کئی گھنٹے تک چل سکتی ہے۔

2017 اور 2019 میں کمپنی کی جانب سے لال رنگ کے آئی فون 7 اور آئی فون 8 متعارف کرایا گیا تھا، 2021 میں جامنی رنگ کے آئی فون 12 اور گزشتہ برس سبز رنگ کے آئی فون 13 اور 13 پرو متعارف کرایا گیا تھا۔

صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرنے کے لیے کمپنی آئی فون کے مختلف رنگ کے آئی فون متعارف کرتی ہے۔

قبل ازیں گزشتہ برس ستمبر میں مڈ نائٹ، اسٹار لائٹ، نیلے، جامنی اور سرخ رنگوں میں متعارف کرایا تھا۔

فوٹو: ایپل
فوٹو: ایپل

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024