• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

احد رضا میر کے چھوٹے بھائی کی شوبز انڈسٹری میں انٹری، ڈرامے کا ٹیزر جاری

شائع March 16, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کے نوجوان اداکار احد رضا میر کے چھوٹے بھائی عدنان رضا میر نے بھی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھ لیا۔

عدنان رضا میر رمضان میں آنے والے نئے ڈرامے ’فیری ٹیل‘ میں اداکارہ آئنہ خان کے ساتھ نظر آئیں گے۔

ڈرامے کی کاسٹ میں حمزہ سہیل، سحر خان، علی سفینہ، سلیم شیخ، سلمیٰ حسن اور دیگر شامل ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے نئے ڈرامے ’فیری ٹیل‘ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے، ٹیزر جاری ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے عدنان کی اداکاری کو بھی پسند کیا جارہا ہے۔

ڈرامے کی کہانی بظاہر رومانوی پر مبنی ہے۔

احد رضا میر اور ان کے چھوٹے بھائی شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار آصف رضا میر کے بڑے بیٹے ہیں، تاہم عدنان رضا میر کینیڈا سے فلم کی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

یہ ڈرامہ سارہ مجید نے تحریر کیا ہے جبکہ علی حسن نے ہدایت دی ہے۔

26 سالہ احد رضا میر کے کیریئر پر ایک نظر ڈالی جائے تو انہوں نے اداکاری کا آغاز 2010 کے ڈرامے ’خاموشیاں‘ کے ساتھ کیا۔

وہ ’سمی‘، ’یقین کا سفر‘، ’آنگن‘ جیسے ڈراموں میں کام کرچکے ہیں، ان کی فلم ’پرواز ہے جنون‘ بھی باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔

ڈرامہ ’عہد وفا‘ اور ’یہ دل میرا‘ میں انہوں نے کافی پزیرائی سمیٹی اور مداحوں نے بھی بے حد پسند کیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024