• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فیسٹیول انتظامیہ کی جانب سے نام اور تصویر استعمال کرنے پر آئمہ بیگ برہم

شائع March 13, 2023
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

گلوکارہ آئمہ بیگ نے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منعقد کیے گئے تین روزہ میوزک فیسٹیول کے منتظمین پر ٹکٹس فروخت کرنے کے لیے اپنی تصویر اور نام استعمال کرنے کا الزام عائد کردیا۔

آئمہ بیگ نے 12 مارچ کو اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا کہ انہوں نے لاہور میں منعقد کیے گئے ’پاک فیسٹیول‘ میں پرفارمنس کرنی تھی لیکن انتظامیہ کی جانب سے معاوضہ نہ دیے جانے کی وجہ سے وہ اس میں شرکت نہیں کر سکیں۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں بتایا کہ فیسٹیول انتطامیہ کی جانب سے معاوضہ فراہم نہ کیے جانے کی وجہ سے انہوں نے کنسرٹ میں شرکت نہیں کی لیکن انتطامیہ ان کی تصویر اور ان کا نام استعمال کرکے ٹکٹ فروخت کر رہی ہے۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ فیسٹیول انتظامیہ کی مذکورہ حرکت پر وہ بہت پریشان ہیں، کیوں کہ انہیں معلوم ہے کہ ان کے ہزاروں فینز ایسے ہیں جو ان کی تصویر دیکھ کر فیسٹیول میں آئیں گے۔

گلوکارہ کے مطابق فیسٹیول انتظامیہ ٹکٹس پر ان کی تصویر لگا کر پیسے کما رہی ہے لیکن انہیں پیسے نہیں دیے گئے، جس وجہ سے فیسٹیول میں شریک نہ ہوسکیں۔

آئمہ بیگ نے لکھا کہ ان کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے باوجود ان کی تصویر کو استعمال کرکے ٹکٹس کو فروخت کرنا غیر پیشہ ورانہ عمل ہے اور اس پر انتطامیہ کو شرم آنی چاہئیے اور ساتھ ہی مداحوں کو بھی اس پر احتجاج کرنا چاہئیے۔

انہوں نے لکھا کہ وہ جانتی ہیں کہ ان کے مداح ان کی تصویر اور نام دیکھ کر فیسٹیول میں انہیں سننے کے لیے آئیں گے اور یہ غلط بات ہے کہ ان کے نہ آنے کے باوجود ٹکٹس پر ان کی تصویر شائع کرکے پیسے کمائے جا رہے ہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

انہوں نے اپنی پوسٹ میں پاک فیسٹیول کی انتطامیہ اور مداحوں کو اپیل کی کہ وہ اس عمل پر ایکشن لیں اور ان کی تصویر اور نام استعمال کرکے پیسے بٹورنے والوں کا احتساب کریں۔

آئمہ بیگ نے ایک اور اسٹوری میں میلے کی ٹکٹ کی تصویر بھی شیئر کی، جس میں دوسرے گلوکاروں کے ساتھ ان کی تصویر بھی نظر آ رہی ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ ان کا ان باکس ایسی تصاویر اور پیغامات سے بھرا ہوا ہے، لوگ ان سے شکوہ کر رہے ہیں کہ وہ کیوں نہیں آئیں؟

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

آئمہ بیگ نے دعویٰ کیا کہ پیسے نہ دیے جانے کی وجہ سے انہوں نے فیسٹیول میں شرکت نہییں کی، دوسری جانب انتظامیہ نے گلوکارہ کے الزامات اور دعووں پر فوری طور پر کوئی رد عمل نہیں دیا۔

’پاک فیسٹیول‘ کے نام سے تین روزہ میوزک میلہ 10 سے 12 مارچ کو خیابان امین کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا، جس میں علی ظفر، عاصم اظہر، کیفی خلیل اور بلال سعید سمیت دیگر گلوکاروں نے پرفارمنس کی۔

مذکورہ فیسٹیول ہر سال منعقد کیا جاتا ہے اور اس سے قبل ہونے والے میلوں میں آئمہ بیگ نے پرفارمنس بھی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024