• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انوشے اشرف نے رمضان سے قبل سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی

شائع March 13, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ انوشے اشرف نے رمضان سے قبل روحانی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سےکنارہ کشی اختیار کرلی

اداکاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو آگاہ کیا۔

انہوں نے لکھا کہ رمضان کے بابرکت مہینے سے قبل میں اپنے دل و دماغ اور روح کی پاکیزگی کے لیے سوشل میڈیا سے ایک ہفتے کے لیے وقفہ لے رہی ہوں۔

انوشے اشرف کا کہنا تھا کہ وہ روحانی تربیت کے پروگرام میں شریک ہوں گی جہاں عبادت اور مطالعے کے سیشن ہوں گے۔

انوشے اشرف نے مزید لکھا کہ میں رمضان کا آغاز ایک کھلے دماغ کے ساتھ کرنا چاہتی ہوں تاکہ اس کی برکات اور نیکیاں وصول کرسکوں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اس دوران اپنی سوشل میڈیا فیملی کو بھی رکھیں گی۔

اس کے علاوہ اداکار عدنان ملک اور سیدہ طوبہ انور نے بھی اداکارہ سے نیک تمناوں کا اظہار کیا

یاد رہے کہ چاند کی رویت سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 22 مارچ 29 شعبان المعظم کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے، رمضان کے چاند کی پیدائش 21 مارچ کی شب 10 بجکر 23 منٹ پر ہوگی۔

دوسری جانب سیکرٹری وزارت مذہبی امور آفتاب اکبر درانی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ امید ہے اس مرتبہ ماہ رمضان کا چاند متفقہ ہوگا۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ہمیشہ صوبوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبد الخبیر آزاد کے مطابق ملک بھر میں زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی اسی روز ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024