• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

94 ویں سالانہ آسکر ایوارڈز کی تقریب سے قبل پارٹی میں علی سیٹھی کی پرفارمنس

شائع March 12, 2023
— فوٹو: انسٹاگرام
— فوٹو: انسٹاگرام

دنیا بھر میں شہرت کے جھنڈے گاڑنے والے گانے ’پسوڑی‘ کے گلوکار علی سیٹھی نے لاس اینجلس میں 94 ویں سالانہ اکیڈمی ایوارڈز سے قبل ساؤتھ ایشین ایکسی لینس پارٹی میں پرفارم کر کے محفل لوٹ لی۔

آسکر کی مرکزی تقریب سے قبل جنوبی ایشیائی فنکاروں کے اعزاز میں محفل کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب میں نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی، بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا، آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے، جوائے لینڈ کی مرکزی اداکار علینا خان ، ہدایت کار صائم صادق سمیت دیگر نے شرکت کی۔

بولی وڈ اسٹار پریتی زنٹا نے ملالہ یوسف زئی اور دیگر اسٹارز کے ساتھ لی گئی تصاویر کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

تاہم اس پارٹی کی میزبانی بولی وڈ اسٹار پریانکا چوپڑا نے کی اور پاکستانی گلوکار علی سیٹھی نے بھی پرفارم کیا۔

علی سیٹھی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پرایک ویڈیو بھی شیئر کی۔

تقریب میں انہوں نے بھارتی گلوکار لتا منگیشکر کی آواز میں گائے گئے گانے ’یہ سماں، سما ہے یہ پیار کا‘ پرفارم کر کے تقریب میں موجود شرکا کے دل جیت لیے۔

علی سیٹھی کی پرفارمنس پر شرکا رقص کیے بنا نہ رہ پائے۔

95ویں آسکر ایوارڈ کی مرکزی تقریب

ہولی ووڈ کا سب سے بڑا فلمی میلہ (آج) 12 مارچ کو لاس اینجلس میں سجے گا، 95 ویں آسکر ایوارڈ کی میزبانی بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون، پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد آسکر کی بیسٹ لائیو ایکشن شارٹ فلم میں اکیڈمی ایوارڈ جیتنے والے پہلے مسلمان اداکار تھے جبکہ وہ 2022 میں لاس اینجلس میں ہونے والی تقریب میں فلم ’دی لانگ گڈ بائے‘ میں بطور کو رائٹر بھی ایوارڈ جیت چکے ہیں۔

37 سالہ بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے 2017 میں ہالی وُڈ فلم ’ایکس ایکس ایکس: ریٹرن کو زینڈر کیج‘ کے ذریعے انڈسٹری میں اپنا ڈیبیو کیا تھا جبکہ اس وقت انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد 7 کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024