• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

بیکنگ میں مہارت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان 5 تجاویز پر عمل کریں

شائع March 11, 2023
فوٹو: لائف اسٹائل ایشیا ہانگ کانگ
فوٹو: لائف اسٹائل ایشیا ہانگ کانگ

کھانے پکانے یا بیکنگ کا شوق رکھنے والے افراد میں تخليقی صلاحیتیں ہوتی ہیں تاہم جن لوگوں نے حال ہی میں یہ شوق اپنایا ہے انہیں ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا ضرور ہوگا لیکن کچھ مخصوص طریقے اور مہارت پر عمل کرکے بیکنگ میں آنے والے مسائل سے بچا سکتا ہے۔

بیکنگ کے شعبے میں حال ہی میں قدم رکھنے والے افراد کی دلی خواہش ہوگی کہ جو چیز آپ پہلی بیک کریں وہ پرفیکٹ ہو، کسی بھی چیز کی کمی بیشی نہ ہو، گھر والے بھی آپ کی تعریف کریں لیکن ابتدائی طور پر کئی افراد اسی سوچ میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ وہ کہاں سے آغاز کریں؟

لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں، چند تجاویز پر عمل کرکے آپ بیکنگ کے فن میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں

1۔ ترکیب (recipe) پر عمل کریں:

چونکہ بہت سارے لوگوں کے لیے بیکنگ ایک آزمائش ہے، اس لیے ضروری ہے کہ پہلے اس بات کا فیصلہ کریں کہ آپ کیا بنانا چاہتے ہیں، اس کے بارے اس کھانے کی ترکیب پر عمل کریں۔

اگر آپ کیک، پیسٹری، بسکٹ، کوکیز وغیرہ بنانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اس کی ترکیب پر عمل کریں۔

اپنے کام کو شروع کرنے سے قبل ترکیب کو اچھی طرح پڑھ لیں کیونکہ چمچ یا کپ کی پیمائش کا صحیح استعمال ہی آپ کی بیکنگ کو بہترین بنائے گا۔

2۔ اوون کو پہلے سے گرم کریں:

اوون کو پہلے سے گرم بیکنگ کے لیے ضروری ہے، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ بیکنگ شروع کرنے سے پہلے اپنے اوون کو صحیح درجہ حرارت پر پہلے سے گرم کریں تاکہ آپ کو معلوم ہوجائے کہ جب آپ کا اوون مکمل طور پر گرم ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پیسٹری/کیک کو اوون کے اندر ڈال دیا جائے۔

اس کے علاوہ پیسٹری یا بسکٹ وغیرہ کی تیاری کے دوران اوون کو بار بار نہ کھولیں اور اس وقت تک صبر کریں جب تک کہ پیسٹری پوری طرح پک نہ جائے۔

پیسٹری یا کیک کو اوون میں ڈالنے کے بعد بار بار دروازہ کھولنے سے درجہ حرارت میں نمایاں تبدیلی آتی ہے جس کی وجہ سے ہوا اندر داخل ہوسکتی ہے اور آپ کے کیک کو خراب کرسکتی ہے۔

3۔ اجزا کو مکس کرنے کا طریقہ

جب کسی ترکیب میں آپ اجزا کو چمچے کے ساتھ مکس کرتے ہیں تو اس مرحلے پر اس بات کو یقینی بنائیں کہ اجزاء آپس میں زیادہ مخلوط نہ ہوں۔

اس طریقے پر عمل کرنے سے آپ کو ایک عمدہ ترین کیک بنانے میں بہت مدد ملے گی کیونکہ اس سے کیک میں شامل اجزاء اچھی طرح سے آپس میں مکس ہوجائیں گے چاہے یہ کیک، روٹی، مفنز یا کپ کیک ہو۔

4۔ معیاری اجزاء کا استعمال کریں

بیکنگ کے لیے اعلیٰ معیار کے اجزا کا ہی استعمال کریں یعنی اگر آپ کیک یا بسکٹ تیار کررہے ہیں تو اس میں موجود آٹا، چینی، مکھن اعلیٰ معیار کے ہونے چاہیے، تاکہ تیار کردہ چیز کا ذائقہ بھی بہترین ہو۔

5۔ ٹھنڈا ہونے کا انتظار کریں

سجاوٹ یا پیش کرنے سے پہلے اپنی پیسٹری کو مکمل طور پر ٹھنڈا ہونے دینا کا انتطار کریں اس طرح آپ کی پیسٹری ٹوٹنے سے محفوظ رہے گی۔

ان تجاویز پر عمل کرکے آپ بیکنگ کے فن میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں اور ہر بار بہترین پیسٹری بنا سکتے ہیں، نئے ذائقوں اور تکنیک کے ساتھ تجربہ کرنے سے نہ گھبرائیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024