• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

طویل عرصے بعد موٹرولا کا فون پیش

شائع March 10, 2023
—فوٹو: کمپنی
—فوٹو: کمپنی

اسمارٹ موبائل بنانے والی ملٹی نیشنل کمپنی موٹرولا نے طویل عرصے بعد رواں سال کا اپنا پہلا مڈرینج اور قدرے اچھے کیمروں کا حامل فون ’موٹو جی 73‘ پیش کردیا۔

کمپنی نے ’موٹو جی 73‘ کو 8۔6 انچ اسکرین کے ساتھ اور ڈوئل بیک کیمرا میں پیش کیا ہے، تاہم اس کے کیمروں کو معیاری قرار دیا جا رہا ہے۔

فون کے بیک پر 50 میگا پکسل کا مین جب کہ 8 میگا پکسل کا دوسرا کیمرا دیا گیا ہے اور ان میں جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرکے انہیں مزید بہتر بنایا گیا ہے۔

فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس میں بھی جدید سینسرز کو شامل کیا گیا ہے۔

فون کو ایک ہی یعنی 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے اور اس میں اینڈرائیڈ 13 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔

ڈائمنسٹی 93 ایس او سی کی چپ کے حامل میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

’موٹو جی 73‘ کو 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 30 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

فون میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی سپورٹ دی گئی ہے اور اس کے ڈیزائن اور ڈسپلے کلرز کو بھی بہتر بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر موبائل کو نمائش کے لیے پیش کیا ہے، تاہم آئندہ ہفتے تک اسے بھارت اور پاکستان سمیت متعدد ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

فون کی قیمت ہر ملک میں مختلف رکھے جانے کا امکان ہے اور پاکستان میں اس کی قیمت 65 ہزار روپے تک ہونے کی توقع ہے۔

موٹرولا کا یہ رواں سال کا پہلا مڈ رینج فون ہوگا، اس سے قبل کمپنی نے 2022 کے وسط میں مڈ رینج فون پیش کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024