• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سعودی شہزادے نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر کے ’ٹیک ہاؤس‘ کا افتتاح کر دیا

شائع March 9, 2023
ٹیک ہاؤس کا صدر دفتر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا — فوٹو: ٹوئٹر/پی ایم ایلاین اکانومی
ٹیک ہاؤس کا صدر دفتر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا — فوٹو: ٹوئٹر/پی ایم ایلاین اکانومی

سعودی عرب کے شہزادہ فہد بن منصور السعود نے باضابطہ طور پر پاکستان میں سعودی عرب-پاکستان ٹیک ہاؤس (ایس پی ٹی ایچ) کا افتتاح کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیک ہاؤس کا مقصد آئندہ 5 برسوں میں آئی ٹی سیکٹر میں 10 کروڑ ڈالر مالیت کے مجموعی پروجیکٹ سے ایک ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔

گزشتہ روز جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اس منصوبے کا مقصد پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ کاروبار کو فروغ دینا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بڑھانا ہے۔

اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے ایس پی ٹی ایچ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی مہمان خصوصی تھے۔

شہزادہ فہد بن منصور السعود نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’مجھے یقین ہے کہ پاکستان میں اتنے بڑے آئی ٹی انفرااسٹرکچر، ٹیلنٹ اور اسٹارٹ اَپس کے ساتھ سعودی عرب اور پاکستانی نجی شعبے باہمی شراکت داری قائم کر سکتے ہیں جو آئی ٹی کے شعبے میں گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیک ہاؤس کا صدر دفتر سعودی دارالحکومت ریاض میں ہوگا اور اس کی پہلی شاخ لاہور میں قائم ہوگی، یہ منصوبہ سعودی عرب کے ویژن 2030 کا حصہ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024