• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

قبل از وقت پیدائش کا منفرد ریکارڈ رکھنے والے بچوں کا نام گینز بُک میں درج

شائع March 9, 2023
فوٹو:  گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ

کینیڈا میں حمل سے محض 22 ہفتوں یا 126 دن بعد پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کا نام گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق جڑواں بہن بھائی، ادھیہ اور ادریال، گزشتہ سال 4 مارچ کو پیدا ہوئےتھے اور پیدائش کی معینہ مدت سے 126 دن پہلے پیدا ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق ان بچوں کی پیدائش اگر حمل کے 22 ویں ہفتے سے قبل ہوئی ہوتی تو ایسی صورت میں عام طور پر ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچے کو بچانے کی کوشش نہیں کی جاتی۔

جڑواں بچوں کی ماں شکینہ راجیندرم نے بتایا کہ بچوں کی پیدائش 21 ویں ہفتے میں متوقع تھی اور جب بچوں کی پیدائش ہوئی تو ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے زندہ رہنے کے امکان صفر فیصد ہیں۔

بچوں کے والد کیون نادراجہ نے بتایا کہ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ بچوں کی اتنی جلد پیدائش پرکوئی مدد نہیں کرسکتے۔

فوٹو:  گنیز ورلڈ ریکارڈ
فوٹو: گنیز ورلڈ ریکارڈ

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پیدائش کی نارمل مدت 40 ہفتے ہوتی ہے، تاہم زیادہ تر ہسپتال انتظامیہ 24 سے 26 ہفتوں سے قبل پیدا ہونے والے بچوں کو بچانے کی کوشش نہیں کرتی لیکن خوش قسمتی سے یہ جوڑا ٹورنٹو کے ایک ایسے اسپتال گیا جہاں بچوں کے لیے خصوصی آئی سی یو یونٹ موجود تھا۔

مگر ہسپتال پہنچنے پر انہیں ڈاکٹرز نے بتایا کہ اگر بچوں کی پیدائش حمل کے 22 ویں ہفتے سے چند منٹ قبل ہوئی تو وہ کچھ بھی نہیں کرسکیں گے۔

جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد کچھ طبی مسائل ضرور تھے لیکن وہ زندہ بچ جانے میں کامیاب ہوگئے اور اس وقت ان بچوں کی عمر ایک سال ہے۔

پیدائش کے بعد جڑواں بہن بھائی کا کُل وزن 750 گرام ہے ، جس میں لڑکی ادھیہ کا وزن 330 گرام اور لڑکے ادریال کا وزن 420 گرام ہے، جو اب تک پیدا ہونے والے جڑواں بچوں میں سب سے کم وزن کے ہیں۔

قبل از وقت پیدا ہونے والے ان جڑواں بچوں کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوگیا، ادھیہ اور ادریال کو پہلی سالگرہ کے موقع پر یہ اعزاز دیا گیا۔

واضح رہے کہ ان بچوں سے پہلے قبل از وقت پیدائش کا ریکارڈ 2018 میں امریکا کی ریاست لووا میں 125 دن پہلے پیدا ہونے والے جڑواں بچوں کے پاس تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024